ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس ”کردیا،آج پھر96وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عید الاضحی کے قریب آتے ہی ڈکیتی، راہزنی اورچوری کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ’ آج پھر مزید 96مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ چوروں کے گروہ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4لڑکیوں اور تین لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ اسلم پارک کی رہائشی عاصمہ بی بی کی بیٹی (ع)، مدینہ ٹائون کے علاقہ 214ر ب کے دانش مسیح کی ہمشیرہ (م)، ڈجکوٹ کے علاقہ267ر ب کے اشفاق کی ہمشیرہ (الف) کو نامعلوم، سمندری کے علاقہ449گ ب کے نعیم کی بیٹی(م) کو اوباش ملزم عرفان وغیرہ نے اغوا کر لیا’ جھنگ بازار کی زرینہ بی بی نے بتایا کہ اس کا بیٹا علی رضا گھر سے سودا لینے گیا واپس نہ آیا، ٹھیکریوالہ کے علاقہ276ج ب کے توصیف کا بیٹا ہارون ، جڑانوالہ کے علاقہ 71گ ب کے عرفان کا بیٹا ثقلین گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم نے اغواء کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ طارق آباد کے قریب ندیم سے 12ہزار و فون، جیل روڈ پر شاہ زیب سے جھپٹا مارکر قیمتی فون، ایف آئی سی کے قریب توصیف سے موٹر سائیکل، سرکٹ ہائوس روڈ پر صادق علی سے 25ہزار و فون، سیشن کورٹ کے باہر حذیفہ سے15ہزار وفون، سٹیٹ بنک کے قریب کائنات سے جھپٹا مار کر پرس، انار کلی بازار کے قریب عباس سے 62ہزار و فون، چناب چوک کے قریب عرفان علی سے 400ریال و پرس چھین لیا، سلطان ٹائون کے مشرف علی سے کپڑا چھین کر لے گئے،تلیاں والا روڈ پر امجد علی سے نقدی و فون، 219ر ب کے قریب سلیم قادری کی اہلیہ سے پرس چھین لیا، مصطفی آباد کے قریب دانیال سے نقدی و فون، مہندی محلہ کے عمران سے نقدی و فون، منصور آباد میں بشریٰ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 111ج ب کے مظہر کے گھر کا صفایا کر دیا، گوکھووال کے قریب عدنان سے45ہزار و فون، وحید گارڈن کے عدنان کے گھر کے باہر سے چھترا چور لے گئے، ملت ٹائون اے بلاک کے ریحان سے12ہزار و فون، جوہر کالونی کی ثانیہ زہرہ سے زیورات’ نقدی چھین لی، ستیانہ روڈ پر شہباز سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’خواجہ اسلام روڈ پر زبیر آصف سے نقدی و فون، ٹینکی والا روڈ پر انیل رضا سے موٹر سائیکل و نقدی، جھال انڈر پاس کے قریب عاقب اور اس کی اہلیہ سے زیورات و نقدی چھین لی، پیپلز کالونی کے اظہر سے اڑھائی لاکھ و طلائی گھڑی، عبداللہ پور کے قریب عمر زمان سے نقدی و فون، مدینہ ٹائون کے ذیشان سے 10ہزار و فون، جلوی مارکیٹ کے قریب شاویز سے 22ہزار و فون، سعید کالونی میں عجب گل سے 6ہزار و فون، چونگی روڈ پر سفیان سے5ہزار و فون، گلشن مکہ میں علی رضا کے گھر کا صفایا کر دیا، نلکہ کوہالہ کے قریب امان اللہ سے موٹر سائیکل نقدی و فون، مسلم پارک کے ریاض آصف خان کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات، 12لاکھ نقدی’ قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے’ پہاڑی والی گرائونڈ کے قریب علی طارق سے86ہزار، پیپلز کالونی نمبر2کے ظہیر الحسن سے نقدی و فون، گارڈن کالونی میں عاطف شریف سے موٹرسائیکل چھین لی، گنیش مل روڈ پر جنید اکرم سے ساڑھے سات لاکھ چھین لئے، 58ج ب کے وسیم سے 50ہزار لوٹ لئے،یونس ٹائون کے قریب علی حسن سے 2لاکھ روپے،228ر ب کے ذیشان سے15ہزار وفون، 243ر ب کے عبدالرزاق سے نقدی و فون،251ر ب کے ارشد جاوید سے موٹر سائیکل، 243ر ب کے انور سے موٹر سائیکل، 251ر ب کے عاطف امین سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 254ر ب کے ندیم سے موٹر سائیکل ، 241ر ب کے محمد حسین سے 35ہزار و فون،69ج ب کے اکرم کے ڈیرہ سے مویشی، 67ج ب کے عبدالرحمن سے10ہزار وفون،245ر ب میں نواز نے واردات کی کوشش ناکام بنا دی، 237گ ب کے سفیان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، جڑانوالہ روڈ پر حسن کمال سے ڈیڑھ لاکھ، لکڑ منڈی کے قریب عاشر سے پرس چھین لیا،353گ ب کے صدر الدین سے2لاکھ، 109گ ب کے نبیل سے5ہزار و فون،جڑانوالہ کے ارسلان سے 30ہزار و فون چھین لیا۔119گ ب کے تجمل حسین سے5لاکھ کے زیورات نقدی و فون،96گ ب کے بلال سے ایک لاکھ چھین لئے، 105گ ب کے زاہد اقبال سے نقدی و فون، 626گ ب کے احسن سے5ہزار و فون،624گ ب کے شفیق کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان، 91گ ب کے افضال سے بکرا چھین لیا،433گ ب کے یٰسین کا گھر لوٹ لیا،273گ ب کے شیراز احمد کے مویشی چوری،272گ ب کے ناصر عباس سے75ہزار ،282ر ب کے صبور سے70ہزار و فون،362گ ب کے سلیم سے ڈیڑھ لاکھ، 560گ ب کے غفران سے نقدی و فون، 193ر ب کے شاہد محمود سے 2بکرے چھین لیے،66ر ب کے ناصر علی سے56ہزار و فون،96ر ب کے فاروق کے ڈیرہ سے 4بکرے، غلہ منڈی تاندلیانوالہ کے شاہد اقبال سے23ہزار وفون، پنڈی شیخ موسیٰ سے ےٰسین کے ڈیرہ سے مویشی، 455گ ب کے نجم الحسن سے نقدی و فون چھین لیا’ 433گ ب کے نعیم سے10لاکھ و فون، 438گ ب کے طاہر سے نقدی و فون، 487گ ب کے اللہ وسایا سے نقدی و فون چھین لیا’ دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے بلال صغیر، اراضی سنٹرکے قریب ذیشان، ریجنسی پلازہ سے اسد محمود، شہباز شریف پارک سے شاہد علی، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے عبدالجبار، کلیم شہید پارک سے عمران، عثمان ٹائون سے بلال، فیصل ٹائون سے حسنین علی، کینال گارڈن سے فہد اقبال، حیدر ٹائون سے عابد حسین، نشاط آباد سے بلال، جوہر کالونی کے فیاض، ناولٹی پل سے تجمل حسین، نواز شریف پارک سے احسان، جڑانوالہ روڈ یٰسین ہسپتال سے نواز، اڈا مانانوالہ سے نصیر احمد، ڈی ٹائپ کالونی سے حسن، گیلانی محلہ سے سلیمان،591گ ب کے عرفان، 103ر ب کے ذاکر حسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں