ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس ”کردیا،مزید53وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی مزید 53سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور اڑا لے گئے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر8خواتین اور دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کی عابدہ کی بیٹی (ن) کو نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کی زرینہ بی بی کی بہو (ش) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ ہمت پورہ کے امجد علی کی بیٹی (م) کو نامعلوم ملزمان، صدر کے علاقہ 239ر۔ب کی ناز یہ بی بی کی بیٹی(ر) کو نامعلوم ملزمان، ساندل بار کی عابدہ کی بیٹی(م) کو دلاور وغیرہ، مرید والا کے علاقہ کھدر والا کے سہیل اکرم کی ہمشیرہ (ف) کو ملزمان حسن وغیرہ،199گ ب کے شہر یار کی ہمشیرہ (الف) کو اوباش مزمل سجاد وغیرہ نے اغوا کر لیا’ تاندلیانوالہ کے علاقہ403گ ب کے اللہ یار کا بیٹا اور سمن آباد کے علاقہ گلشن رفیق کالونی کے حنیف کا بیٹا زوہیب گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سرگودھا روڈ کے علاقہ حاجی آباد کے قریب ڈاکوئوں نے ڈاکیے اویس سے 35ہزار و فون اور ڈاک کا تھیلہ چھین کر لے گئے، الائیڈ موڑ پر شہزاد سے70ہزار وفون، شہباز ٹائون کے قریب مہران سے جھپٹا مارکر فون، حلوائیاں روڈ پر سفیان سے نقدی تین موبائل فونز، جھال انڈر پاس پر فیضان سے جھپٹا مار کر فون ،چنیوٹ پیلس کے باہر وقاص علی سے نقدی وفون، سوساں روڈ پر عبداللہ سے جھپٹا مار کر فون، مدینہ ٹائون کے سجاد سے4ہزار وفون، کشمیر پل کے قریب عبد الرزاق سے 97ہزار وفون، ہاکی سٹیڈیم کے قریب عدیل شاہ سے 32ہزار وفون، نصیر آباد کے یونس سے 35ہزار وفون، حانی خان چوک میں انصر سے 65ہزار وفون، منصور آباد میں علی اکبر سے جھپٹا مار کر فون، سفیان ٹائون میں قاسم سے نقدی وفون چھین لیا، 197ر۔ب کے صابر سے نقدی وفون، عرفان آباد کے ذکاء اللہ سے فون، 109کی صبا یوسف سے پرس چھین لیا، 189ر۔ب کے ندیم جاوید سے 10ہزار، 293ر۔ب کے امجد سے6ہزار وفون، 105ج ب کے ابو الحسن کی حویلی سے لاکھوں کی بکریاں چوری، ستیانہ روڈ ماڈل سٹی کے قریب حسنین سے نقدی وفون، 28ج ب کے عظیم کی دکان سے سامان چوری، بلال نگر کے عرفان سے 70ہزار’ 2فونز، 269ر۔ب کے وسیم کی حویلی سے لاکھو ںکے مویشی چوری،435گ ب کے آصف سے سوا دو لاکھ وفون، ایئر پور ٹ چوک میں حافظ رمضان سے موٹر سائیکل چھین لی، 66ج ب کے اختر کے گھر سے 4تولے زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان چور لے اڑے’ روشن والا بائی پاس کے قریب عارش سے 60ہزار، نیامت ٹائون کے ارسلان سے نقدی، ڈی ٹائپ کالونی کے قریب شکیل سے25ہزار و فون، 5نمبر سٹاپ کے گلریز سے 6ہزار طلائی گھڑی چھین لی، مرکزی جناز گاہ جڑانوالہ سے اسامہ کا 6لاکھ کا آئی فون چوری، 105گ ب کے شاہد علی کی حویلی سے مویشی چوری، 211گ ب کی عائشہ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 266ر۔ب کے کاشف سے 15ہزار وفون، 216ر۔ب کے ذوالفقار کی حویلی سے 2بکرے، 400گ ب کے نوید احمد کے گھر سے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، 409گ ب کے امداد حسین کے ڈیرہ سے 17لاکھ کے مویشی چوری، 554گ ب کے نذیر احمد کی حویلی سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے ناصر جاوید، ضلع کچہری سے کاشف، اشرف آباد کے نوید ، چمن زار کالونی سے غلام مرتضیٰ،76ج ب کے اجمل، شیخاں والا کے قربان، جڑانوالہ کے وسیم، قصبہ تاندلیانوالہ کے نظام حسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں