ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس ”کردیا،مزید57وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 57سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور 3لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق رضاآباد کے علاقہ بازار نمبر3 کی ثمینہ کوثر کی بیٹی (م) کو ملزمان صہیب وغیرہ’ جڑانوالہ کے علاقہ 72 گ ب کے سبطین کی اہلیہ (ش) اور 225 رب کے حنان کی اہلیہ (ص) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، بلوچنی کے علاقہ 60 رب کے ریاض کا بیٹا عبداﷲ’ ترکھانی کے علاقہ اجمل کا کزن سخاوت اور ٹھیکریوالہ کے علاقہ 70 ج ب کے شاہد علی کا بیٹا زین گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ النجف کالونی سے مجیب الرحمن سے 300روپے’ فون’ ایڈن ویلی کے اسامہ سے جھپٹا مار کر فون’ کوہ نور پلازہ سے محمود گل سے نقدی’ فون’ انٹرنیشنل ہسپتال کے قریب علی جان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 191 رب کے ممتاز سے نقدی’ فون’ شمس آباد کے شہروز سے موٹرسائیکل چھین لی’ مدنی کالونی کے شاہد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ عدیل ٹائون 202 رب کے قریب احمد فاروق سے نقدی’ فون’ ریاض گارڈن کے عمر فاروق سے نقدی’ فون’ 51 ج ب کے اشفاق کے گھر سے 2بکرے’ ظفر علی چوک کے قریب عمر سے 90ہزار’ فون’ لیاقت ٹائون کے عاصم رفیق کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ بلال ٹائون کے فریاد علی کی دکان سے 70ہزار کا سامان چوری’ 409 گ ب کے نوید احمد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ چغتائی لیب تاندلیانوالہ روڈ پر واصف سہیل سے 87ہزار’ فون’ نیو کیئر فارمیسی کے بابر سے 55ہزار’ فون’ 481 گ ب کے نوید کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ جڑانوالہ روڈ سے جاوید احمد سے 76ہزار’ فون’ 235 گ ب کے رفاقت علی سے نقدی’ فون’ راول چوک تاندلیانوالہ کے ہارون مسیح سے 85ہزار’ فون’ 40 گ ب کے ابرار کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 563گ ب کے عمران علی کا گھر لوٹ لیا’ 193 رب کے عبدالحفیظ سے 18ہزار’ فون’ 193 رب کے عبدالمتین سے 6ہزار’ فون’ 96 رب کے مہران کی اہلیہ سے طلائی زیورات چھین لیے’ نثار کالونی گلی نمبر 14 کے فاروق سے نقدی’ فون’ گارڈن کالونی کے خرم شہزاد سے 55ہزار’ فون’ 240 رب کے محمد سلیم کی کریانہ شاپ سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب مختار سے سوا لاکھ روپے’ فون’ کریم گارڈن کے قریب گل زمان سے 18ہزار’ فون’ یونس ٹائون کے ساجد سے نقدی’ فون’ الیاس گارڈن کے قریب عمر وقاص سے لیپ ٹاپ’ فون’ 31 ج ب کے بابو خان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں مدینہ پارک سے نوید’ 199 رب سے صدر علی’ اسلامیہ پارک سے غلام حیدر’ جھنگ بازار سے رانا شعیب’ ستیانہ روڈ کے مختار’ علی ہائوسنگ سے امتیاز’ امین پارک کے شکیل’ کنجوانی سٹی کے محمد علی’ 39 گ ب کے فیضان’ 626 گ ب کے امیر علی’ 563 گ ب کے محمد عباس’ 229 رب کے ندیم’ نواز شریف پارک سے زین عباس’ روشن والا کے اویس’ 30 ج ب کے کامران اسلم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں