ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین لیا،مزاحمت پر نوجوان کو گولی ماردی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں نے آج پھر ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین لیا جبکہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس ڈاکوئوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق ڈلیوری بوائے آصف جاوید نے بتایا کہ وہ پیزا کا آرڈر لیکر جا رہا تھا جب وہ 233 رب کے قریب پہنچا تو دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر پیزا’ نقدی چھین کر لے گئے۔ جبکہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 99 رب کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر سجاد کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں