33

ڈاکوؤں نے ڈولفن اہلکار اور عالم دین سمیت درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے ڈولفن اہلکار اور محفل میلاد سے واپسی پر ممتاز عالم دین سمیت متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر لوٹ لیا،پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے میں بے بس دکھائی دے رہی ہیں،تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کی حدود میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر فیصل آباد ڈولفن فورس میں تعینات عرفان ولد اکبر سے 2عدد موبائل فون اور 125موٹر سائیکل چھین لی جبکہ پرویز سے 10ہزار اور رشید سے 70موٹر سائیکل 50ہزار روپے نقدی چھین لی ڈاکوئوں نے تھانہ سٹی کی حدود میں محفل میلاد سے واپسی پر ممتاز عالم دین مفتی شہباز حسین سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ایک اور واردات میں ڈاکوئوں نے کموانہ کے قریب شفیق سے موبائل فون اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی چھین لی جبکہ ڈاکووں نے ایس پی دفتر کے بالمقابل شہری سے موبائل فون اور قیمتی سامان چھین لیا ، ڈاکوئوں نے بینظیر پارک اسلام پورہ میں شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ڈاکوئوں نے تھانہ صدر کی حدودِ لاہور روڈ پر ناصر سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ڈکیتی کی علاوہ ازیں دارالعلوم غوثیہ کے قریب صداقت سے نقدی موبائل فون چھین لیا ، ڈاکوئوں نے کھنڈا پل کے قریب کئی راہگیروں سے نقدی موبائل فونز چھین لئے جبکہ تھانہ روڈالہ کی حدود میں ڈاکوئوں نے احسان سے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے نقدی چھین لی ڈویژن جڑانوالہ میں ڈکیتی راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے شہریوں نے آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں