ڈاکوؤں چوروں نے ساہیوال کے شہریوں کے ناک میں دم کردیا

ساہیوال(بیوروچیف) ڈاکو دوکانداروں، بیوپاریوں، طالب علم، سکول ٹیچر، رائس ملزمالک سے40لاکھ 38ہزار 900روپے کی نقدی، زیورات، دوموٹرسائیکل اور33موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر جہاز گرائونڈ بلال آبادی میں علی رضا ور اس کی ہمشیرہ سے 15ہزار روپے نقدی، ساڑھے تیرہ لاکھ روپے کے زیورات، کچہری بنک اے ٹی ایم سے علی رضا سعید سے 15ہزار 500روپے نقدی، طارق بن زیاد کالونی میں علی عزیز خاں کے بیٹے ذوبان خاں سے 12موبائل، نئی آبادی میں مظفر علی سے دو موبائل، ایک لاکھ دس ہزار روپے نقدی وغیرہ، جناح سٹریٹ پر زبیر علی سے موبائل،جامعہ رشیدیہ کے قریب سلیم عباس سے ڈیڑھ لاکھ روپے، ویو موڑ پر سہیل رضا ڈاکٹر سے موبائل، نقدی 13ہزار روپے، جوہر ٹائون میںطالب علم عباس علی سے موبائل، 31ہزار400روپے، بیرونی اڈہ لاریاں میں عابد علی دوکاندار سے موبائل، بائی پاس 86نو ایل کے قریب شاہد پرویز سے6ہزار روپے نقدی، جونیجوکالونی میں جاوید احمد باجوہ سے موبائل، نقدی 9500روپے، چک 38پھاٹک لوئر باری دو آب فقیر محمد سے موٹرسائیکل نمبر 6014کے ڈبلیو کے، موبائل، نقدی دس ہزار روپے، اڈہ گیمبر میں ظفر دوکاندار سے موٹرسائیکل اپلائیڈ فار، موبائل، نقدی تین لاکھ 30ہزار روپے، چک 78پانچ ایل کے قریب عمران سیکورٹی گارڈ سے دو موبائل، چک 138نو ایل کے قریب منور سے موبائل، نقدی 8ہزار روپے، چک 107نو ایل کے قریب مدثرعلی سے موبائل، نقدی 45ہزارروپے، چک 118نو ایل کے قریب عبدالسجاد بیوپاری سے دس لاکھ 85ہزار روپے نقدی، چک 151نو ایل کے قریب آصف اور اویس موٹرسائیکل سواروں سے موبائل، نقدی 7ہزار روپے، چک 112بارہ ایل کے قریب وقاص اسلم سکول ٹیچر سے 9موبائل، نقدی ایک لاکھ 15ہزار روپے، تین لیپ ٹاپ، الفتح روڈ چیچہ وطنی میں یاسین رائس ملز مالک سے 8لاکھ کا میٹریل اور چک 45اڈہ سے فاطمہ بی بی خاتون سے چار لاکھ 75ہزار 500روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی، فتح شیر، غلہ منڈی، فرید ٹائون، یوسف والا، ڈیرہ رحیم، کمیر، صدر چیچہ وطنی، چیچہ وطنی سٹی اور اوکانوالہ ن 21مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں