ڈاکوؤں کی نئےSHOمدینہ ٹاؤن کو پہلی سلامی ’75لاکھ کی ڈکیتی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون میں تعینات ہونیوالے نئے ایس ایچ او میاں واجد کو ڈاکوئوں کی پہلی سلامی’ شہری سے گن پوائنٹ پر 75لاکھ چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیل کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے سب انسپکٹر میاں واجد کو ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون تعینات کر دیا۔ موصوف نے اپنا چارج سنبھالا ہی تھا کہ ایڈن ایگزیکٹو کا رہائشی وحید الحسن سوساں روڈ میزان بنک سے 75لاکھ کی رقم لیکر گھر کے باہر پہنچا تو اس کے تعاقب میں آنے والے مسلح ڈاکوئوں نے گھیر لیا، گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے رقم والا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ تاہم ایس ایچ او عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو ڈاکو فرار ہو چکے تھے۔ تاہم مختلف علاقوں کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کا سراغ نہ مل سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں