ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری ،سڑک پر ٹرالر کھڑا کرکے راہگیروں سے لوٹ مار

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈاکوئوں نے سڑک پر ٹرالر کھڑا کرکے کیری ڈبہ اور کار سوار فیملی سمیت متعدد راہگیروں سے لاکھوں روپے نقدی و موبائل فون چھین لئے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ ننکانہ روڈ پر چھپڑ شاہ سٹاپ کے قریب ڈاکوئوں نے سڑک پر ٹرالر کھڑا کرکے روڈ بند کر دیا اور وہاں سے گزرنے والے راہگیروں سمیت کیری ڈبہ اور کار میں سوار فیملی سے گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کے بعد ڈاکو پیدل فرار ہو گئے۔ اطلاع کے باوجود پولیس حسب روایت ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ متاثرین نے آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کا نوٹس لیکر ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کروایا جائے، تاہم پولیس مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں