ڈاکوؤں کی فائرنگ،سابق صوبائی وزیر غالب ڈومکی زخمی،2گارڈز قتل

شکارپور (نامہ نگار) شکارپور میں ڈاکوئوں نے سابق صوبائی وزیر میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے شکار پور کے علاقے فیضو لاڑو میں میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے سابق صوبائی وزیر زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غالب ڈومکی کو ٹانگ پرگولی لگی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوئوں کے حملے میں میر غالب ڈومکی کے 2گارڈز جاں بحق ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2ڈاکو بھی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے غالب ڈومکی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں