47

ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار،مزاحمت پر تشدد

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں ڈاکوں نے ناکہ لگا کر متعدد راہگیروں سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود چک نمبر 650گ ب کے قریب ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے امین سے 6ہزار، اسامہ سے 42ہزار شوکت سے 50ہزار پرویز سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے، اطلاع کے باوجود پولیس تھانہ لنڈیانوالہ ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے۔ اہل علاقہ نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں