جڑانوالہ(نامہ نگار) سی پی او فیصل آباد نے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکوئوں کے فرار ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ کو کلوز ٹو لائن کر دیا،سب انسپکٹر میاں زاہد ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ تعینات۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود چک نمبر 629گ ب بگی ڈل موٹروے سروس روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2ڈاکوئوں نے شہری سے 25ہزار روپے نقدی چھین لی اور پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی اور موٹر سائیکل پھینک کر کماد فصل میں چھپ گئے اور کماد فصل میں چھپے ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کی موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی تھی مگر 24گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی پولیس تھانہ لنڈیانوالہ فرار ہونے والے ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہے۔ مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد ڈاکوئوں کے فرار ہونے پر سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ کو کلوز ٹو لائن کر دیا ہے جبکہ انکی جگہ سب انسپکٹر میاں زاہد کو ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ تعینات کر دیا ہے۔
5