38

ڈاکوئوں، چوروں نے فیصل آباد کے شہریوں کے ناک میں دم کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ ایک سو سے زائد وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر لے گئے’ جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ روزبروز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث عدم تحفظ کا شکار’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق الائیڈ موڑ پر ثقلین سے 95ہزار روپے’ فون’ باغ جناح کے قریب احمد سے 15ہزار روپے’ فون’ اقبال سٹیڈیم کے قریب عبدالوحید سے نقدی’ فون’ ضلع کچہری کے باہر خادم حسین سے نقدی’ فون’ شیخ سعید سے 70ہزار روپے’ فون’ محلہ پنج پیر کے عمر مسیح سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ نعمت آباد میں عدنان جاوید کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ ماڈل ٹائون کے ندیم خان سے 27ہزار روپے’ فون’ نڑوالا روڈ پر عدنان سے 25ہزار روپے’ فون’ گلبرگ روڈ پر اکبر سے 37ہزار روپے’ فون’ اعوان چوک کے رمضان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ رسول پورہ میں شاہد عباس کی فیکٹری سے بھاری مالیت کا سامان’ سعیدآباد کے عقیل سے 15 ہزار روپے’ فون’ جلال ٹائون کے علی عمران کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ کلیم شہید پارک کے قریب خضرحیات سے 15ہزار روپے’ فون’ اکبر چوک میں عرفان لیاقت اور اسکی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی گئی’ لاثانی پلی کے قریب فیضان سے اڑھائی لاکھ روپے’ راڈو گھڑی’ فون چھین لیا گیا’ عزیز فاطمہ ہسپتال کے باہر مدثر حسین سے نقدی’ فون’ گلستان کالونی کے اصغر علی سے پرس چھین لیا’ جمیل آباد کے ارشد سے 90ہزار روپے’ فون’ اسلامیہ پارک کے دلدار احمد سے 10ہزار روپے’ نشاط آباد پل کے قریب سفیر سے 35ہزار روپے’ فون’ چن ون روڈ پر عثمان شبیر سے 10ہزار روپے’ فون’ عبداﷲ پور کے قریب سجاد رسول سے نقدی’ فون’ ڈی گرائونڈ کے ساگر مسیح سے فون’ پیپلزکالونی کے زوہیب سے دو فون’ اسٹیشن چوک کے قریب مبین حیدر سے نقدی’ فون’ جھال خانوآنہ چوک کے قریب قیصر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ٹریٹ بیکری کے قریب عامر بشیر سے 1لاکھ روپے’ فون’ عبداﷲ گارڈن کے ارشد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ تیزاب مل چوک کے قریب ابرار سے نقدی’ فون’ مدینہ ٹائون کے عثمان سے نقدی’ فون’ کینال روڈ پر فاروق سے 12ہزار روپے’ فون’ ایکس بلاک مدینہ ٹائون کے شفیق سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ چناب تکہ شاپ کے قریب نوید سے نقدی’ فون’ یوسف آباد کی سرداراں بی بی سے 15ہزار روپے’ فون’ 1ج ب کے اکرم سے 38ہزار روپے’ فون’ موٹروے کے قریب عمران کو لوٹ لیا’ 100 ج ب کے خالد سے 15ہزار روپے’ فون’ اصغر علی سے 5ہزار روپے’ جنید سے 2لاکھ روپے’ سمال اسٹیٹ کے قریب احسن سے 2ہزار روپے’ فون’ 116 ج ب کے علی محمد سے لوڈر رکشہ چھین لیا’ 160 رب کے عمیر سے 35ہزار روپے’ فون’ 190 رب کی ثریا بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا’ 19 ج ب کے وسیم سے نقدی’ فون’ کینال روڈ پر ضیاء مرتضیٰ سے نقدی’ فون’ بھائی والا کے شہزاد’ اے زیڈ فیکٹری کے باہر مہراب علی سے پرس چھین لیا’ شیخوپورہ روڈ پر بلال سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ جھمرہ روڈ پر ثاقب سے نقدی’ فون’ ڈجکوٹ روڈ پر ابوبکر سے 14ہزار روپے’ فون’ نوابانوالہ کے اشفاق سے نقدی’ 243 رب کے عمران سے 45ہزار روپے’ فون’ 235 رب کے طارق سے 23ہزار روپے’ فون’ 257 رب کے عرفان سے 1لاکھ 85ہزار روپے’ فون’ ستارہ کالونی کے قریب چاند سے 16ہزار روپے’ فون’ ستیانہ روڈ پر اسد علی ایک لاکھ روپے’ فون’ 214 رب کے انعام حیدر سے 10ہزار روپے’ فون’ 58 ج ب کے تاج محمد سے موٹرسائیکل’ 58 ج ب کے فقیر حسین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ائیرپورٹ چوک کے قریب محمد سلیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 352 گ ب میں بجلی کا ٹرانسفارمر چور لے گئے’ 100 گ ب کے فرقان علی سے سوا لاکھ روپے’ فون’ 36 گ ب کے سفیان سے 55ہزار روپے’ فون’ 363 گ ب کے ارشد سے 17ہزار روپے’ فون’ 642 گ ب کے جاوید سے سوا لاکھ روپے’ فون’ 229 رب کے نصراقبال سے 55 سو روپے’ فون’ 266 رب کے اصغر سے ایک لاکھ روپے’ فون’ اظہر علی سے پرس’ شبیر احمد سے 25ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 76 رب کے رفعت شہباز کے گھر کا صفایا کر دیا’ 107 گ ب کے نذر حسین کی حویلی سے مویشی’ 97 رب کے ندیم سے 25ہزار روپے’ فون’ 546 گ ب کے غلام مصطفی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ قصبہ سمندری کے کلیم اﷲ سے 20ہزار روپے’ فون’ 173 گ ب کے کاشف سے 41ہزار روپے’ فون چھین لیا گیا’ 204 گ ب کے سعید سے موٹرسائیکل اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈیفنس ویو جڑانوالہ سے صدی الدین کی کار’ جی ٹی ایس چوک سے محمد احمد’ فردوس کالونی کے وسیم احمد’ ضلع کچہری سے محمد عمر’ انصاری پارک کے عبدالجبار’ یاور عباس’ زین نواز’ بائو والہ کے محمد عرفان’ محمد پورہ میں بلال احمد’ رفعت محمود’ جناح کالونی کے عامر سعید’ عوامی کالونی کے عمیر’ غلام عباس’ اسماعیل سٹی کے عثمان’ آدم چوک کے ذیشان سرور’ غوثیہ آباد کے فیض سلطان’ کلیم شہید کالونی کے علی حیدر’ ملت چوک سے طارق’ مانانوالہ کے طارق’ روضہ پارک کے کاشف’ ڈی گرائونڈ سے عادل’ احمد ندیم’ مجاہد ہسپتال کے باہر سے ندیم’ گٹ والا پارک سے رانا عامر’ گارڈن محلہ کے جاوید’ النور گارڈن کے عمران’ تمبو کالونی کے محمد حسن’ محلہ الطاف گنج کے مظہر حسین’ جھال خانوآنہ کے منظور’ کالج روڈ پر علی افضل’ دکن پارک کے شہباز’ 234 رب کے غلام محی الدین’ 225 رب کے اشرف’ جڑانوالہ کچہری سے عرفان’ ڈیفنس ویو سے علی’ سبزی منڈی سے حیدر’ منظور خان’ 240 موڑ کے عارف’ 229 رب کے سجاد’ 543 گ ب کے محمد حسن’ محمد پورہ سمندری سے غفران علی’ 483 گ ب کے سانول اور دیگر شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں