62

ڈاکوئوں ، راہزنوں ، چوروں کے گروہوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام’ آج پھر 73 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ درجنوں شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ شہر بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق سول ہسپتال کے قریب اسلم سے نقدی’ فون’ لاری اڈا کے قریب کلیم اﷲ سے پرس’ اکبر آباد موڑ قبرستان کے قریب محمد امجد سے فون چھین لیا’ 441 گ ب کے بلال اصغر سے 20ہزار روپے’ فون’ 462 گ ب کے نسیم اختر سے ساڑھے چار لاکھ روپے’ موٹرسائیکل’ فون’ 170 گ ب کے وسیم الحسن سے 35ہزار روپے’ فون’ 487 گ ب کے آصف علی سے 30ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 465 گ ب میں عمرفاروق کی دکان کے تالے توڑ کر چور بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے’ 199 گ ب کے الطاف حسین کے فارم کے تالے توڑ کر چار لاکھ کے مویشی’ 45 گ ب کے نذیر حسین کے گھر کے باہر سے بکرا چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ قصبہ سمندری کے نقاش احمد سے 10ہزار روپے’ فون چھین لیا گیا’ جڑانوالہ روڈ پر محمد عثمان سے 45ہزار روپے’ فون’ بھٹہ خیردین کے قریب شہباز سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 109 گ ب کے نذیر احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 119 گ ب کے الیاس سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ 63 گ ب کے ریاض حسین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 454 گ ب کے قمر اقبال سے سوا لاکھ روپے’ فون’ 86 گ ب کے شاہد کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10 لاکھ کا مال واسباب لوٹ لیا’ 131 گ ب کے ارشاد علی سے 35ہزار روپے’ فون’ 624 گ ب کے افتخار حسین کے ڈیرہ سے دو لاکھ کا سامان چوری’ 205 گ ب کے عادل مسیح سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 219 رب کے سجاد سے 91ہزار روپے’ فون’ علی ہائوسنگ کے شان سے 95ہزار روپے’ فون’ محلہ عثمان غنی کے زبیر سے 25ہزار روپے’ فون’ فیض آباد کے قریب فیصل سے نقدی’ فون’ صدیق اکبر ٹائون کے اقبال سے پرس چھین لیا’ کینال روڈ پر ساجد سے 20ہزار روپے’ فون’ مسلم ٹائون کے قریب ارسلان سے 14ہزار روپے’ فون’ نورپور کے قریب وارث سے 36ہزار روپے’ فون’ گھونہ روڈ پر امجد سے نقدی’ فون’ 192 رب کے سلیم سے نقدی’ فون’ 125 رب کے آصف سے 18ہزار روپے’ فون’ ستیانہ روڈ پر فہیم سے 30ہزار روپے’ فون’ یٰسین چوک کے قریب کاشف سے نقدی’ فون’ اقبال نگر کے شہزاد سے 4ہزار روپے’ فون’ جھنگ روڈ پر دانش سے لیپ ٹاپ’ گھڑی’ فون’ نثار کالونی کے مصطفی سے نقدی’ فون’ مظفرکالونی کے عشرت علی سے نقدی’ فون’ عبدالغفار کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ سمندری روڈ پر رانی بی بی سے پرس’ بٹالہ کالونی کے حسیب’ جھال خانوآنہ چوک کے احمد علی’ محمد اقبال’ ستیانہ روڈ پر فیاض’ مقبول روڈ پر نعیم سے نقدی’ فون چھین لیا’ 63 ج ب کے وسیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ جھنگ روڈ پر فیصل سے نقدی’ فون’ سدھار کے قریب مبشر سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ 211 رب کے اویس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 106 گ ب کے آصف کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 495 گ ب کے غلام عباس کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے اُڑے اور دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے غلام اویس’ سیشن کورٹ سے مسعود احمد’ لاری اڈا سے عدیل احمد سردار’ 229 رب کے راول مسیح’ کچہری بازار سے اشفاق’ راجباہ روڈ سے غلام محمد’ ریگل روڈ سے تنویر’ گلشن رحیم سے ابوبکر’ ڈگلس پورہ سے فیاض’ غلام محمد آباد کے حسنین’ مرضی پورہ کے ذوالفقار’ جمیل پارک کے اکبر’ پیپلزپارٹی کے سعید’ ڈی گرائونڈ سے حبیب احمد’ کوہ نور پلازہ سے عمران’ محمودآباد کے عدنان’ منصورآباد کے دانیال’ نلکہ کوہالہ کے بلال’ 7 ج ب کے مقصود’ بھائی والہ کے توحید’ 28 گ ب کے محمد علی’ ڈھڈی والا کے محمد علی’ مزمل حسین’ خالد آباد کے اشفاق’ داتا چوک سے دائود’ علامہ اقبال کالونی کے فضل احمد’ ڈی ٹائپ کالونی کے عمر دراز’ 114 گ ب کے عباس’ محمد والا کے ثناء اﷲ’ ایس ڈی او آفس جڑانوالہ کے باہر سے فاروق اور دیگر سے موٹرسائیکلیں اور رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں