53

ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے ہوٹل مالک کومار ڈالا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ دھاندرہ میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہوٹل مالک جاں بحق،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ دھاندرہ کی اضافی آبادی اسلام پورہ کے رہائشی قدیر ولد ناصر نے عبداللہ میوریل ہسپتال ساتواں میل کے قریب بر لب سیم نہر ہوٹل بنایا ہوا ہے ناصر اقبال رات کو ہوٹل سے ائیر پورٹ چوک کے قریب گھر واپس آ رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روکنے کی کوشش کی تو نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ناصر جاں بحق ہو گیا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں