80

ڈاکوئوں نے مسافر بس کو لوٹ لیا’ 1 گھر کا صفایا

جڑانوالہ (نامہ نگار) ڈکیتی کی 2 وارداتوں میں ڈاکوئوں نے تھانہ بچیانہ سے چند گز کے فاصلے پر ناکہ لگا کر مسافر بس و متعدد راہگیروں اور ہیلمٹ پہنے ڈاکوئوں نے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیتی مال و زر لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا، تفصیلات کے مطابق تھانہ بچیانہ کی حدود میں ڈاکوئوں کی نان سٹاپ وارداتوں نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے ڈاکوئوں نے تھانہ بچیانہ سے چند گز کے فاصلے ننکانہ روڈ پر ایک گھنٹے تک ناکہ لگا کر اسلام آباد سے بچیانہ آنے والی مسافر بس اور وہاں سے گزرنے والے متعدد راہگیروں کو روک کر گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر لوٹ لیا ڈکیتی کی دوسری واردات میں ہیلمٹ پہنے ڈاکوئوں نے گنگاپور کے رہائشی میاں عرفان کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے تھانہ بچیانہ سے چند گز کے فاصلے پر ڈکیتی کی واردات کے دوران لوٹنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ واردات کی اطلاع بارے تھانہ گئے تو کسی پولیس اہلکار نے تھانہ کا گیٹ تک نہ کھولا اور متاثرین بے یارو مدد گار وہاں کھڑے رہے متاثرین کے احتجاج پر ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ طارق ملک نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاثرین کو یقین دہائی کرائی کہ ڈکیتی میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی متاثرین نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں