فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈاکوکینال روڈ پر ڈلیوری بوائے سے کھانا اورکہکشاں کالونی میں تاجر کا گھرلوٹ کرفرار ہوگئے پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی’ ڈلیوری بوائے محمد شفیق نے بتایا کہ وہ شیرٹن مارکی سے مٹن کڑاہی،ملائی بوٹی،ریشمی کباب کا آرڈر دینے جارہا تھا کہ کینال روڈ پر موٹرسائیکل مسلح ڈاکوئوں نے روک کر کھانا چھین کر فرار ہوگئے جبکہ کہکشاں کالونی کے رہائشی تاجر عاصم اسحاق نے بتایا کہ وہ دکان پرگیا ہوا تھا گھر میں خواتین موجود تھی کہ دومسلح ڈاکوگھرمیں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر خواتین کو یرغمال بنا کر ان سے زیورات اتروانے کے بعد گھرکی تلاشی لیتے ہوئے پونے دولاکھ روپے نقدی،600امریکی ڈالر، 3ہزار سعودی ریال اودیگر سامان چھین کرفرار ہوگئے
33