ڈاکوئوں نے2پیزا ڈیلیوری بوائز کو لوٹ لیا

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے دوپیزا ڈیلوری بوائزکو مال وزر سے محروم کرد یا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر157گ ب کا معاویہ ایک فوڈ پوائنٹ پر پیزا ڈیلوری کا کام کر تا ہے جوموٹر سائیکل نمبر3271ایف ڈی کے پر سوار چک نمبر369ج ب کھدروالا روڈ پیزا ڈیلوری کے لئے جا رہاتھاکہ گائوں کے قریب اس کو دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس کے قبضہ سے موٹر سائیکل ،ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیااور فرارہو گئے،علاوہ ازیں محلہ حفیظ پارک کا محمدسلیم پیز اڈیلوری کیلئے چک نمبر307ج ب جا رہاتھاکہ راستہ میں دو نامعلوم مسلح ملزمان نے اس کوزبردستی روک کراس سے دوعددپیزے اورہزاروں روپے نقدی وموبائل فون چھین لیا۔ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں