ڈاکوئوں کی گوجرہ میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ (نامہ نگار) مسلح ڈا کوؤ ں نے شہریو ں کو ما ل و زر سے محرو م کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 95 ج ب کا محمد ذیشا ن موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر شہر سے اپنے گاؤ ں جارہا تھا کہ پینسرہ روڈ پر چک نمبر 362 ج ب کو ریا ں کے قریب تین موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے موٹر سا ئیکل، طلا ئی زیورات، موبا ئل فون اور ہزارو ں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے علا وہ ازیں چک نمبر296 ج ب کا محمد فراز مو ٹر سا ئیکل پر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ چار کس مسلح ڈا کوؤ ں نے چک نمبر 427 ج ب کے قریب روک لیا اور اسکے قبضہ سے موبا ئل فون و ہزارو ں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر تھا نہ صدر گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ڈا کوؤ ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں