30

ڈاکوئوں کے گروہ مزید4گھروں سے نصف کروڑ لوٹ کرفرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں کے گروہ مزید چار گھروں میں لوٹ مار کرتے ہوئے نصف کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی’ مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن ویلی کے رہائشی جنید وقاص نے بتایا کہ مسلح ڈاکو اس کے گھر داخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 20تولے طلائی زیورات’ ساڑھے سات لاکھ کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ مراد کالونی کے رہائشی طفیل نے بتایا کہ وہ محکمہ انہار کا ریٹائرڈ ملازم ہے، مسلح ڈاکو اسکے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر 17لاکھ کے زائد مالیت کے زیورات’ نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے گئے۔ 215 رب میں عدنان کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان اور ترکھانی کے علاقہ 42 گ ب کے زمیندار وارث نے بتایا کہ 6مسلح ڈاکو اسکے گھر داخل ہوئے، اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے مختلف کمروں کی تلاشی لیتے ہوئے لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں