ڈاکو بے قابو،آج پھر39وارداتیں،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو ناکے، ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ آج پھر مزید 39مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر2کے وقاص کی اہلیہ (س) کو اوباش ملزم زیبی وغیرہ اور چک جھمرہ کے علاقہ25ج ب کی کوثر بی بی کی جواں سالہ بیٹی(ث) کو ملزمان نواز وغیرہ نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ سلطان نگر کے قریب علی حسن سے21ہزار وفون، جڑانوالہ روڈ بابا فرید دربار کے قریب بلال سے 25ہزار وفون، فیضان مدینہ کے قریب ذیشان سے نقدی وفون، گٹ والا کے قریب منشا سے 20ہزار وفون، واپڈا کالونی کے ماجد علی سے 45ہزار وفون چھین لیا، ملت ٹائون کے محمد عثمان کے گھر سے بکرے چوری، گھونہ روڈ بھائی والا کے دلاور کے گھر کا سامان چوری، سفیان ٹائون کے امداد علی کے گھر سے زیورات، نقدی وقیمتی چور لے اڑے’51ج ب کے نواز کے ڈیرہ سے پالتو کتا چور لے گیا، ریان گارڈن کے نذیر احمد کے گودام سے لاکھو ںکا سامان چوری،رندھاوا چوک کے قریب اکرام علی سے نقدی وفون، 100ج ب کے شکیل احمد سے نقدی وفون، 51ج ب کے قریب غلام فرید سے فون چھین لیا، اسلام پورہ میں ذوالفقار علی کی دکان کے تالے توڑ کر پانچ بوری میدہ چوری، سید والا روڈ پر وقاص سے دو لاکھ، محمد پورہ کے الیاس سے 16ہزار وفون، 433گ ب کے ندیم اکرم کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 39گ ب کے بابر سہیل سے 68ہزار، 205ر۔ب کے فیاض احمد کے گھر کا صفایا کر دیا، 411گ ب کے ظہور احمد کا گھر لوٹ لیا، 409گ ب کے نعمت علی سے نقدی وفون، 409گ ب کے ندیم سے موٹر سائیکل، نقدی وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں تاج کالونی سے صبور علی، تاج کالونی کے محمد عمر، 7ج ب کے غلام شبیر، 274گ ب کے عامر لیاقت، 555گ ب کے وارث علی، قصبہ تاندلیانوالہ کے علی اکبر، سمندری کے عباس، پیپلز کالونی کے ندیم، ڈی گرائونڈ کے علی، وارث پورہ کے دلبر اور دیگر وارداتوں کے دوران شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگاسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں