ڈاکو بے قابو،آج پھر49مقامات پر لوٹ مار،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 49 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین اور 3نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 7ج ب کے سیف اللہ کی اہلیہ (س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ سستا بازار سے شہزاد کی بیٹی (ط) کو ملزمان ریاض وغیرہ، علوی پارک کی پروین کی بیٹی (ن) کو ملزمان انعام وغیرہ، 109گ ب کے ذیشان کی ہمشیرہ (س) کو نامعلوم ملزمان، بلوچنی کے علاقہ69ر۔ب کے غلام مصطفی کی بیٹی (الف) کو ملزمان شبیر وغیرہ، لنڈیانوالہ کے علاقہ 569گ ب کے الطاف کی بیٹی (ص) کو ملزمان شعیب وغیرہ نے اغواء کر لیا، ٹھیکریوالہ کے علاقہ 72ج ب کے ریاض کا بیٹا غلام قادر، ڈجکوٹ کے علاقہ 257ر۔ب کے اکرام بابر کا بھتیجا، قصبہ تاندلیانوالہ کے شاہد اقبال کا بھائی عبداللہ گھر سے کام کے سلسلہ میں نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ کوتوالی رو ڈ پر خرم خان کی شاپ سے چور 15لاکھ کی نقدی لے اڑے،109 رب کے قریب پولیس پونیفارم میں ملبوس ڈاکوئوں نے دکاندار مجاہد کو یرغمال بنا کر 11لاکھ چھین لئے’ ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب حسنین سے جھپٹا مار کر فون، جڑانوالہ روڈ پر وسیم کی دکان سے سامان چوری، رحمت ولاز میں عتیق کے گودام سے سامان چوری، ملت روڈ پر طاہر محمود سے جھپٹا مار کر فون، ناصر کالونی کے قریب وسیم سے 10ہزار وفون، گلستان کالونی کے شاہد سے 9ہزار وفون، ملک پور میں عبدالغفور کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 8ج ب کے پرویز کے گھر سے بکرے چوری، 201ر۔ب کے عبدالرزاق کی فیکٹری سے قیمتی سامان چوری، 163ر۔ب میں وقار لیاقت کے ڈیرہ سے گائے ‘کار میں ڈال کر لے گئے، 245ر۔ب کے عمر سے نقدی وفون، چوہدری فلور مل کے قریب وارث سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، علی پور کے غلام نبی سے نقدی وفون، مریم کالونی کے حماد حسین سے 12ہزار وفون، 64ج ب کے شاہد ندیم سے موٹر سائیکل چھین لی، 79ج ب کے محمد وسیم سے36ہزار وفون چھین لیا، 79ج ب کے افتخار سے 36ہزار وفون، 73ج ب کے اویس سے17ہزار وفون، 258ر۔ب کے وسیم کے گھر کا صفایا کر دیا، 259ر۔ب کے عید گل خان سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 104گ ب کے وحید کاشف سے 10ہزار وفون، 106گ ب کے ظفر علی کی حویلی سے مویشی چوری، 76ر۔ب کے نعیم سے 43ہزار وفون، 174گ ب کے ارشد کے گھر سے بکرے چور لے اڑے’ دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سبزی منڈی غلام محمد آباد سے غلام مصطفی، چھتری والا چوک سے ارسلان، جناح پارک جھمرہ سے عرفان، خانوآنہ چوک سے رمضان، 62ج ب کے عدنان، شالیمار پارک سے ارشد، عبداللہ پارک سے غلام عباس، 236گ ب کے شکیل، 583گ ب کے اللہ دتہ، 481گ ب کے اکرم، 420گ ب کے سجاد، 197گ ب کے انور، 66گ ب کے ذیشان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں