ڈاکو بے قابو،آج پھر55وارداتیں،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید55مقامات پر لوٹ مار کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیا گیا، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطاق زاہد ٹائون کے عزیز احمد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی وقیمتی فون چور لے اُڑے، الیاس پارک کے اشرف سے19ہزار وفون، رشید آباد کے محمد احمد سے 65ہزار وفون، صدیق آباد کے منیب سے لاکھوں لوٹ لئے، رضا آباد کے حفیظ سے 45ہزار وفون چھین لیے، گلزار کالونی کے عامر کے گھر سے 10لاکھ کے زیورات چوری، پیپلز کالونی میں اللہ دتہ سے جھپٹا مارکر فون، تیزاب مل چوک میں ذیشان سے جھپٹا مار کر فون، عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں الیاس سے80ہزار وفون، یوسف آباد کی غلام فاطمہ سے لیپ ٹاپ وفون، سلطان ٹائون میں خالد سے 23سو روپے وفون چھین لیا، خیابان کالونی میں نور کے گھر سے 12تولے زیورات، سامان چوری، مہندی محلہ میں محسن سے جھپٹا مار کر پرس، اشرف آباد کے اسد سے سوا لاکھ وفون، 100ج ب کے شہزاد خان سے نقدی وفون، بھائی والا روڈ پر شفیق سے 18ہزار وفون، گلشن یوسف کے قریب عثمان سے 5ہزار وفون، رحمان آباد کی کوثر سے 40ہزار وفون، نیو گرین ٹائون کی مسرت بی بی کا گھر لوٹ لیا گیا، 126ر۔ب کے علی حسنین سے 70ہزار، مقبول روڈ پر شاہد سے 20ہزار وفون، ستارہ کالونی کے قریب عمران سے نقدی وفون، راجہ پارک کے قریب عاصم کی دکان سے قیمتی سامان چوری، 71گ ب کے امداد حسین سے نقدی وفون، جوڑے پل کے قریب سعید اختر سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 29ج ب کے فیاض احمد سے 70ہزار، طلائی انگوٹھی چھین لی، سمندری روڈ پر عثمان سے 45ہزار وفون، مراد کالونی کے تصور کی فیکٹری سے 9لاکھ لوٹ لئے، لائلپور غلہ منڈی کے قریب نوید خان سے ڈیڑھ لاکھ، ٹاٹا بازار مارکیٹ سے صفی اللہ کی دکان سے 90ہزار کا کپڑا، نایاب کالونی کے قریب عمر فاروق کے گھر سے کیبل چوری، ایوب کالونی کے نبیل حسین سے نقدی وفون، 275ج ب کے طفیل حسین سے 33ہزار وفون، 84گ ب کے شہباز سے 26ہزار وفون، 80ج ب کے فیصل سے 9ہزار وفون، 254ر۔ب کے اظہر سے نقدی وفون، 60 گ ب کے رفیع سے 70ہزار وفون، 98گ ب کے افضل کے گھر سے نقدی وفون، 91گ ب کے سلطان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 375گ ب کے ریاض سے 13ہزار، 229ر۔ب کے صدام حسین کے ڈیرہ سے 25ہزار وفون، 266ر۔ب کے عبدالغفار سے 12ہزار و فون،420گ ب کے وقاص کی حویلی سے بکرے چوری، 424گ ب کے آصف کی حویلی سے مویشی چوری، 420گ ب کے احمد فاروق سے نقدی وفون، اڈا مرید والا کے قریب بابر حسین سے 45ہزار وفون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیں اسلام نگر میں عمیر انور، جلوی مارکیٹ سے حمزہ ، اسلامیہ کالج سے غلام مصطفی، باوا چک سے وسیم، شریف پورہ کے رضا ،خان ماڈل کالونی سے ارحم علی، جدہ مارکیٹ سے شاہد علی، احمد پارک سے اللہ وارث، 79گ ب کے عبداللہ، 91گ ب کے سلطان کے ڈیرہ سے مویشی ،واپڈا آفس جڑانوالہ سے احسن دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں