ڈاکو بے قابو،آج پھر68مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید68وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے عبدالحنان کی اہلیہ (ع) کو نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ لیاقت آباد کے اللہ دتہ کی بہو (ش) اور بیٹی (ص) کو منیر احمد وغیرہ، تھانہ کر کے علاقہ572گ ب کے صدی احمد کی بیٹی(ص) کو نامعلوم، ماموں کانجن کے علاقہ 572گ ب کے صدی احمد کی بیٹی (س) کو نامعلوم،ماموں کانجن کے علاقہ494گ ب کے عرفان کے بھائی حمزہ، ساہیانوالہ کے علاقہ 133ر۔ب کے طاہر کی بیٹی(م) کو ملزمان شان علی وغیرہ، جھنگ بازار کے علاقہ علی ہائوسنگ کے طاہر محمود کا سسر غلام عباس جس کا دماغی توازن درست نہیں تھا گھر سے نکلا واپس نہ آیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ریاض شاہد چوک میں احمد سے جھپٹا مار کر فون، سرکلر روڈ پر عرفان سے نقدی وفون، لطیف چوک سے آفتاب کے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری، ساہیانوالہ روڈ پر عاصمہ بی بی سے جھپٹا مار کر فون، 73گ ب کے ےٰسین سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 65گ ب کے حسن شبیر کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 106گ ب کے نعیم کی حویلی سے مویشی چور لے اڑے’ 378گ ب کے افضل کے گودام سے سامان چوری،629گ ب کے شہزاد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 96ر۔ب کے ارشد علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، بانڈز، کرنسی، سامان چوری،243ر۔ب کے اشرف سے اڑھائی لاکھ وفون، گلشن اقبال کے عبدالصمد سے نقدی وفون، اظہر فلور مل کے قریب افتخار سے نقدی وفون، علامہ اقبال کالونی کے پرویز کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 241ر۔ب کے نثار احمد سے60ہزار وفون، غوث نگر کے بہادر علی سے80ہزار وفون، محلہ فیروز شاہ کے شہباز سے15ہزار وفون، کریم ٹائون کے طاہر سے نقدی وفون، 259ر۔ب کے بوٹا سے 11ہزار وفون، 225ر۔ب کے رمضان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، ملکھانوالہ کی کوثر بی بی کا گھر لوٹ لیا گیا، 215ر۔ب کے یوسف سے نقدی وفون، 425گ ب کے اسلم سے 90ہزار وفون، ماموں کانجن کے ابرار سے اڑھائی لاکھ چھین لئے، 136گ ب کے دلدارحسین سے7ہزار وفون، سٹیشن چوک کے قریب عمیر شاہ سے جھپٹا مار کر فون، خواجہ اسلام روڈ پر سدرہ سے جھپٹا مار کر فون، ڈھڈی والا کے آفتاب کے گھر کے تالے توڑ کر 21تولے طلائی زیورات اور قیمتی سامان چور لے اڑے، ایڈن گارڈن کی راشدہ بی بی سے جھپٹا مار کر فون، 201ر۔ب چندیاں تلاواں کے عمران مسیح سے جھپٹا مارکر فون چھین لیا، 202ر۔ب کے شہباز علی کے گھر کا صفایا کردیا گیا،117ج ب کے محسن سے نقدی وفون، محلہ اسلم آباد کے علی حسن سے ڈیڑھ لاکھ، طلائی زیورات چھین لیے، 156ر۔ب کے بلال کے گھر سے بکرے،165ر۔ب کے عامر سے 80ہزار، 195ر۔ب کے یٰسین سے نقدی وفون،144ر۔ب کے صائم سے 10ہزار وفون، منظور پارک کے قریب اکبر سے45ہزار و فون، مائی دی جھگی کے افضال سے 10ہزار و فون، 49ج ب کے علی بلال سے نقدی وفون، ڈائیوو روڈ پر امیر سلطان سے نقدی وفون، 46ج ب کے جنید کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اڑے، دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی سے ماجد ندیم، کچہری بازار سے اکرم، ڈگلس پورہ کے عمران، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے آصف، سجاد پارک جڑانوالہ سے ذوالفقارعلی، 147گ ب کے عدیل،266ر۔ب کے حماد، ایوب کالونی کے شاہد، پل عبداللہ کے اویس، جواد ٹائون کے ظہور الحسن، حسیب شہید کالونی کے غلام حسین، بٹالہ کالونی کے ظفراقبال، ٹی اینڈ ٹی کالونی کے اسماعیل ، قصبہ تاندلیانوالہ کے وارث علی، 421گ ب کے فلک شیر، 468گ ب کے ماجد، کوٹ خان محمد سے ریاض احمد، عمران روڈ پر حمزہ شفیق، 208ج ب کے شانی مسیح اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں