ڈاکو بے قابو،آج پھر72وارداتیں،شہری خوفزدہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں کے گروہ بے قابو’ چوروں نے بھی ”ات” مچا دی’ مزید 72 وارداتوں میں شہری بھاری مال وزر سے محروم۔ تفصیل کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی مزید 72 وارداتوں کے دوران بھاری نقدی’ طلائی زیورات’ موبائل فونز اور قیمتی سامان چھین لیا گیا’ ڈاکوئوں کے گروہوں نے ایک فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دھاگہ’ 9گھروں’ 11 دکانوں’ دو گوداموں اور ڈیرہ سے مجموعی طور پر 35لاکھ سے زائد کی نقدی’ 10 تولہ طلائی زیورات وقیمتی سامان چھین لیا جبکہ مختلف مقامات پر شہریوں کو 5درجن موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا’ 14شہریوں سے مجموعی طور پر 20لاکھ سے زائد نقدی’ اڑھائی تولے طلائی زیورات’ لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان راہزنوں اور جھپٹا گروہوں نے چھین لیا جبکہ 13موٹرسائیکلیں’ دو بجلی میٹر’ واٹر پمپ’ دو موٹریں’ سینکڑوں میٹر بجلی کی تاریں وبیٹری اور قیمتی سامان چوری کر لیا گیا’ 8شہریوں کی مجموعی طور پر 7لاکھ سے زائد نقدی’ موبائل فونز اور قیمتی سامان اور چھ زمینداروں کے 20لاکھ سے زائد کے مویشی نامعلوم چوروں کے گروہ لے اُڑے’ کینال روڈ پر کشمیر پل کے قریب شاہد اقبال کو 4ہزار نقدی وموبائل فون اور ملک پور میں زین علی کو موبائل فون سے محروم کر دیا گیا، لاری اڈہ چوک ڈجکوٹ میں چوروں نے حاجی آصف کی دکان میں نقب لگا کر نقدی وقیمتی سامان چوری کر لیا’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ نہیں لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں