ڈاکو بے قابو،آج پھر72وارداتیں،مزاحمت پر سیل مین کو گولی مار دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکے چوریاں عام ، پولیس بے بس ، آج پھر مزید 72وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر سیل مین کو گولی مار کر لہولہان کر دیا’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 9خواتین اور 5نوجوانوں کو اغوا کر لیا ‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ8ج ب کے محمود مسیح کی بیٹی (س) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ بلال نگر کی نعمانہ عشرت کی بیٹی (الف ) کو نامعلوم، بٹالہ کالونی کے علاقہ ڈوگر بستی کے رمضان کی بیٹی (س) کو نامعلوم، شالیمار پارک کے غلام غوث کی بیٹی (ن) ، سمن آباد کے علاقہ شیخاں والا کے افضل کی بیٹی(ث)، ٹھیکریوالہ کے علاقہ 69ج ب کی ثریا بی بی کی بیٹی (ع)، تاندلیانوالہ کے علاقہ 403گ ب کے علی کی ہمشیرہ (ش)، سمندری کے علاقہ 170گ ب کے صابر حسین کی ہمشیرہ (س) کو صدام وغیرہ، مرید والہ کے علاقہ 197ر ب کی آسیہ بی بی کی بیٹی (م) اور نشاط آباد کے علاقہ49ج ب کے عباس کے6سالہ بھانجے بلال، فیکٹری ایریا کے علاقہ سر سرید ٹائون کے سلیم کے 7سالہ بھتیجے عاصم، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ فاروق آباد کے شکیل کے بیٹے، صدر کے علاقہ273ر ب کی نور بی بی کے بیٹے اور ماموں کانجن کے علاقہ 508گ ب کے نسیم کے بھائی کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔تھانہ منصورآباد کے علاقہ 66فٹا بازار کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر پرائیویٹ کمپنی کے سیل مین حامد کو گولی مار کر زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا جبکہ سمندری روڈ پر ویڈنگ مارکی میں شادی کی تقریب کے دوران شبیر رضا کی اہلیہ کے پرس سے 5لاکھ اور زیورات نامعلوم چور لے گئے،سول لائن میزان بنک والی گلی سے عبدالرحمن سے ڈیڑھ لاکھ، پرانی انار کلی کے قریب اصغر علی کے گھر سے ساڑھے17لاکھ کا سامان چوری، بائو والا کے عابد محمود کے گھر کا صفایا کر دیا، شہباز ٹائون کے دلاور بھٹی سے موٹر سائیکل، شیخ کالونی میں فیاض حسین سے ڈیڑھ لاکھ وفون، ماڈل ٹائون میں اویس سے نقدی وفون، فاروق ٹائون کے کلیم اللہ سے 18ہزار وفون، غلام محمد آباد بی بلاک کے شاہ زیب سے 25ہزار و لیپ ٹاپ، صابری چوک میں طارق محمود کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وفون، محمود آباد کے نفیس عالم سے نقدی وفون، غلام محمد آباد نمبر2کے قمر حسین کے گھر کا صفایا کر دیا، غلام محمد آباد کے توصیف انجم کی دکان لوٹ لی، بھائی والا کے ابو بکر سے9ہزار وفون، شیخوپورہ روڈ پر علی شیراز سے 56ہزار و فون، ستارہ ویلی کے قریب خالد محمود سے نقدی وفون،113ج ب کے نوید سے نقدی و فون، کوہستان ٹرمینل کے قریب فہد سے فون چھین لیا’ النجف کالونی کے قریب شیراز احمد سے موٹر سائیکل، حسن پورہ کے محمد حسن سے15ہزار وفون، رسول پارک کے نور احمد سے30ہزار و لیپ ٹاپ، جلوی مارکیٹ کے رابیل سے جھپٹا مار کر فون، ضیاء ٹائون کے ہارون یوسف سے نقدی وفون، سمن آباد کے عاطف حسن سے لیپ ٹاپ ونقدی، جہانگیر موڑ پر ثاقب سے58ہزار وفون، نثار کالونی کے علی حسین کے ڈیرہ سے سامان چوری، 265ر ب کے کلیم اللہ سے 60ہزار وفون، سہیل آباد کے امتیاز سے 5لاکھ وفون، آبادی جیون سنگھ کے عمران کی دکان سے سامان چوری، محمدی چوک میں زاہد کے آفس سے سامان چوری، 242ر ب کے بابر علی سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 253ر ب کے ثقلین سے سوا دو لاکھ وفون، 225ر ب کے صدام سے60ہزار و فون، ٹی اینڈ ٹی کالونی کے عامر صدیق سے نقدی وفون چھین لیا، بسم اللہ ٹائون کے زبیر کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 63 ج ب کے عظیم سے نقدی وفون، 238گ ب کے شہزاد سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 107گ ب کے شہزاد سے موٹر سائیکل، 55گ ب کے عبدالعزیز سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 133گ ب کے اکرم سے موٹر سائیکل، 617گ ب کی سعدیہ منیر کے گھر کا صفایا، 422گ ب کے مختار کے ڈیرہ سے جانور چوری، 549گ ب کے عثمان کی حویلی سے مویشی، 193گ ب کے سرفراز سے38ہزار و فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے سجادحسین کی کار،شہباز ٹائون کے فرحان مجید، خالد آباد کے عمران علی، جمیل آباد کے راشد، تاج کالونی کے اسلم، ملت چوک سے عاصم، باوا چک کے علی رضا، گلستان کالونی کے محمد شبیر، اقصیٰ ٹائون کے عطاء الرحمن، 8ج ب کے افتخار علی، شالیمار پارک سے علی رضا، منصور آباد کے ثاقب علی، ٹی ایچ کیو جھمرہ سے عثمان، 60ج ب کے اشرف گل، جنرل ہسپتال سمن آباد سے عثمان، حسیب شہید کالونی کے رحمت اللہ، غوثیہ آباد کے مقبول، فور سیزن کے آصف، گلشن علی ٹائون کے انیس، علی ٹائون کے حمزہ فرید، واٹر ورکس جڑانوالہ سے وقار،108گ ب کے نزاکت علی، 644گ ب کے آصف،40گ ب کے سبحان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں