7

ڈاکو بے قابو،آج پھر78وارداتیں،مزاحمت پر2شہری لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب کا دوسرا بڑا صنعتی شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’آج پھر مزید78وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے’اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 2شہریوں کو گولیاں مار کر لہو لہان کردیا’درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے’جبکہ اوباش افراد نے ورغلا کر چار خواتین کو بے آبرو کردیا’3لڑکیوں اور3نوجوانوں کو اغواء کرلیا،پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق 266ر ب کی فاخرہ وغیرہ دختر شبیر تاریخ پیشی کیلئے سیشن کورٹ آئی تو دبائو پر ملزم عمران گاڑی میں بٹھایا اور لے جاکر زیادہ کا نشانہ بنا ڈالا،چک جھمرہ کے علاقہ118ج ب کے شکور نے بتایا کہ ملزم ریحان بٹ نے اسکی بیٹی (و) کو بے آبرو کردیا۔جڑانوالہ نیا بازار کی ارم کو اوباش ملزم مبشر وغیرہ نے حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔119گ ۔ب کے خضرحیات نے اسکی ہمشیرہ کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا،سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی کے صوبیدار خان کی بیٹی(ش) کھرڑیانوالہ کے علاقہ229ر ب کے خالد کی بیٹی (ز) کو نامعلوم،ماموں کانجن کے علی حسن کی بیٹی(م) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔بٹالہ کالونی کے علاقہ غوثیہ چوک کے رہائشی ارشد علی کا بیٹا عباس،ملت ٹائون کے علاقہ گھونہ کی سکینہ بی بی کا بیٹا اور اسلام نگر کے ندیم کا بیٹا صائم گھر سے نکلے واپس نہ آئے۔جبکہ اتھرے ڈاکوئوں نے تھانہ صدر کے علاقہ میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر دونوجوانوں اسرار اور عبداللہ کو ٹانگوں میں گولیاں مار کر زخمی کردیا’مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔سیشن کورٹ کے باہر خرم سے70ہزار،طارق آباد کے شاہد سے 50ہزار و فون،انار کلی بازار کے قریب محمد علی سے75ہزار،امین پور بازار میں مجاہد سے فون،منشی محلہ کے قریب غضنفر سے 70ہزار،انارکلی بازار سے بسماء سے جھپٹا مار کر فون،بسم اللہ چوک کے قریب عثمان سے نقدی و فون،کشمیر پل کے قریب ناصرشاہ سے ساڑھے چار لاکھ لوٹ لیے،خیابان کالونی کے محمد علی کے گھر سے چور لاکھوں کا سامان لے گئے،کشمیر پل کے قریب سرفراز سے 40ہزار،تاج کالونی میں محمد امین سے26ہزار، ملت روڈ پر عبداحکیم سے32ہزار،کینال روڈ وقار سے40ہزار،شیخوپورہ روڈ پر منیر سے ڈیڑھ لاکھ کا قیمتی فون،اقبال روڈ پر مزمل سے سے35ہزار ،لیپ ٹاپ،7ج ب کے ارسل خان سے موٹرسائیکل،5ج ب کے طیب سے نقدی اور فون چھین لیا۔ملت ٹائون گوگا چوک کے قریب جاوید اقبال سے15ہزار،گارڈن روڈ کی حمیراں بی بی کے گھر سے12تولے زیورات چور لے گئے،203ر ب کے اعجاز الحق سے11ہزار،دھنولہ چوک میں طارق محمود سے جھپٹا مار کر فون،ملت ٹائون کے غلام علی سے15ہزار،114ج ب کے حسن کی دکان کا صفایا کردیا گیا،ستیانہ روڈ پر سخاوت علی سے موٹرسائیکل چھین لیا،29ج ب کے بلال سے42ہزار،59ج ب کے رفیق سے30ہزار،رسالہ روڈ پر حسن سے موٹرسائیکل،سمن آباد کے قریب انتظار سے15ہزار،66ج ب کے عبدالقدیر سے نقدی و فون،275ج ب کے روشن علی سے نقدی وفون،273ج ب کے تنویر حسین سے سوا تین لاکھ،76ج ب کے ریحان سے 20ہزار،ڈی ٹائپ کالونی کے آصف سے جھپٹا مار کر فون،علامہ اقبال کالونی میں رضوان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات و نقدی لوٹ لی۔243ر ب کے رمضان سے 37ہزار،85ج ب کے وقاص سے سوا لاکھ روپے،236ر ب کے احمد علی سے 6لاکھ لوٹ لیے،72گ ب کے مزمل نصیر سے ایک لاکھ و فون،650گ ب کے بہروز سے اڑھائی لاکھ لوٹ لیے،644گ ب کے رمضان سے90ہزار و فون،434گ ب میں فلک شیر کی حویلی سے11کے مویشی،211ر ۔ب کے تیمور کی دکان لوٹ لی،59ر ب میں علی رضا کے گھر کا صفایا کردیا۔402گ ب کے فخر زمان سے موٹرسائیکل،605گ ب کے گلزار سے نقدی،139گ ب کے سرفراز کے گھر سے لاکھوں کے زیورات لوٹ لی گئی،442گ ب کے واجد علی سے سوالاکھ لوٹ لیے،دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے۔علاوہ ازیں کچہری بازار سے شکیل،گلشن کالونی کے علی عباس ،گرونانک پورہ کے اللہ دتہ،صدر بازار سے شکیل،یوسف آباد کے ہارون ،منصور آباد کے افضال،گارڈن ٹائون کے محمد حسن،ستیانہ روڈ پر محمد اصغر،52ج ب کے کاشف،ایوب ریسرچ سے احمد،سرسید ٹائون کے طارق،67ج ب کے فاروق،66ج ب کے آفتاب محمدی چوک کے عمران،266ج ب کے عدیل،229ر ب کے ارشد،266ر ب کے سہیل اور اکبر کی موٹرسائیکل اور رکشے چور لے اڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں