6

ڈاکو بے قابو،مزید درجنوں وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میںڈاکو راج برقرار، آج پھر درجنوں وارداتوں میں لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے کم سن بچی اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق منصور آباد کے علاقہ ہجویری پارک کے غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ اس کا جواں سالہ بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا۔ تھانہ باہلک کے علاقہ رفیع ٹھٹھہ بیگ کے ذاکر حسین کی نابالغ بچی کو گھر سے کھیلتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ شاداب کالونی کے محمد بشیر کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا قیمتی سامان چوری، صدر بازار غلام محمد آباد کے شاویز ولید سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، پیپلز کالونی کے عنایت اللہ سے جھپٹا مار کر فون، اسٹیشن چوک کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے شہری محمد عثمان سے 50ہزار وفون چھین لیا، گٹ والا کے قریب ثمر کے گھر سے تالے توڑ کر ایل سی ڈی اور قیمتی سامان چوری، مدینہ ٹائون ایکس بلاک کے حیدر علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان چوری، 204ر۔ب کے محمد شفیق سے موبائل فونز، قائداعظم ٹائون نور پور کے عبدالرزاق سے 7ہزار وفون، عبداللہ پور کے شہزاد کے گھر سے چور لیپ ٹاپ، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے، 203ر۔ب کے محمد سلیم کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، باگیوال روڈ پر کامران سے نقدی وفون، ملت ٹائون کے علی حسن سے نقدی وفون چھین لی، 133ر۔ب کے محمد احمد کی چھت سے پنجرہ توڑ کر ڈیڑھ لاکھ کے قیمتی کبوترچوری ہو گئے،240گ ب کے لیاقت علی سے1لاکھ، 39گ ب کے عدنان سے5ہزار وفون،144گ ب کے شیخ ریاض کے گھر کا صفایا کردیا گیا، 565گ ب کے طارق کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،62ر۔ب کے عمران سے نقدی و فون، 72ر۔ب کے یٰسین سے نقدی و فون چھین لیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے نوید احمد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 391گ ب کی کلثوم بی بی سے پرس، 312گ ب کے آصف اور اس کی اہلیہ سے طلائی زیورات ، نقدی لوٹ لی،417گ ب کے نعمان سے47ہزار و فون، 439گ ب کے چوہدری فاروق سے 16ہزار و فون چھین لیا،441گ ب کے اقبال کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 136گ ب کے جاوید اقبال کی حویلی سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی، علاوہ ازیںرحیم ٹائون سے غلام مصطفی، جامعہ چشتیہ سے ظفر اقبال، نور پور کے زاہد حسین سعیدی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود موٹر سائیکل چوروں کے گروہوں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں