ڈاکو بے قابو،مزید45مقامات پر لوٹ مار،شہری خوفزدہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا، مزید 45 وارداتوں میں شہریوں کو بھاری مال وزر سے محروم کر دیا گیا’ لوگوں میں خوف وہراس۔ تفصیل کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی مزید 45 وارداتوں کے دوران مسلح ڈاکوئوں کے گروہوں نے شہریوں سے بھاری نقدی’ طلائی زیورات’ موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان چھین لیا’ چناب گارڈن سمندری روڈ پر عبدالحفیظ سے ڈاکوئوں نے نقدی’ موبائل فون چھین لئے’ گورو نانک پورہ میں عبدالرحمن سے دو ڈاکو نقدی’ موبائل فون اور گھڑی چھین کر لے گئے’ نعمت آباد میں فیصل سے نقدی’ موبائل فون چھین لئے گئے’ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو میاں بیوی سے نقدی وطلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے’ نعمت آباد میں فاروق سے 4لاکھ نقدی’ دو موبائل فون چھین لئے گئے’ گلبرگ میں نثار احمد’ 74 ج ب میں سرور’ عبداﷲ کالونی میں ارشاد’ بھٹہ سٹاپ سے رضوان کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ شیخاں والا پھاٹک کے قریب غلام علی’ 66 ج ب میں اکرم’ 73 ج ب میں عمران’ 240 رب میں منیر احمد’ 277 ج ب میں شاہد’ 240 موڑ پر خادم حسین’ 209 رب میں غلام مصطفی’ 255 رب میں رضیہ بیگم’ سمندری روڈ سے عمران’ سول ہسپتال سے طیب’ سلطانی چوک جھنگ بازار میں شبیر’ ناصرت کالونی میں طارق’ سیف آباد میں علی عابد’ ریگل روڈ پر جاوید’ 452 گ ب میں عمران’ 664 گ ب میں خضرحیات’ 452 گ ب میں غلام سرور’ 409گ ب میں صدی احمد’ 595 گ ب میں لیاقت’ 499 گ ب میں عبدالمنان’ 487 گ ب میں اﷲ دتہ’ 28 گ ب میں حشام’ پیپلزٹائون میں اعجاز کو نقدی’ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ نہیں لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں