ڈاکو بے قابو،مزید53وارداتیں،مزاحمت پرگوالہ قتل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید52وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے، جبکہ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوںاو ر رکشوں سے محروم کر دیا گیا۔پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق کمشنر آفس روڈ پر عمر فاروق سے فون، جیل روڈ پر عمر حیات کی دکان سے مرغیاں چوری،کارخانہ بازار کے قریب سہیل سے سوا لاکھ نقدی و فون، تاج محل سینما کے باہر احسن سے جھپٹا مار کر فون، GCیونیورسٹی کے قریب عثمان سے ڈیرھ لاکھ و فون، رشید آباد کے صفدر علی سے نقدی و فون چھین لیا، غلام محمد آباد کے عدیل کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، مرضی پور ہ کے قریب ظہیر عباس سے سوا لاکھ، ویور کالونی کے آصف علی سے13ہزار و فون، زنیر کالونی کے احسان سے نقدی و فون، مدینہ آباد میں ندیم سے نقدی، پانچ موبائل چھین لیے، جمیل آباد کے ذیشان سے 58سو روپے ، 100ج ب کے حسن رضا سے نقدی و فون، کڑی والا روڈ کے آصف سے 10ہزار و فون، شمس آباد ارسلان سے 15ہزار و فون، مانانوالہ کے حبیب سے30ہزار و فون، سمانہ پل کے قریب بابر حسن سے1لاکھ 10ہزار، مانانوالہ کے تحریک کے گھر سے85ہزار و فون، 53ارب کے شہزاد سے43ہزار و فون،126ر۔ب کے نوید سے40ہزار، پیپلز کالونی کے عبداللطیف سے33ہزار و فون، ڈی گرائونڈ کے مقصود سے16ہزار و فون، پیپلز کالونی کے عارف سے موٹر سائیکل و فون، 31ج ب کے عامر کے ڈیرے سے مویشی، مسلم پارک کے وارث سے نقدی و فون، گندے کھوہ کے قریب حسین رضا سے 15ہزار، بلال نگر کے احسان سے20ہزار و فون،گرین ٹائون مہر بلاک کے عاقب سے60ہزار و فون، نگہبان پورہ میں گلریز کے زیر تعمیر مکان سے سامان چوری، تاج کالونی میں عمران کی دکان سے موبائل فونز چوری، نور پور کے سمیع سے موٹر سائیکل نقدی و فون، ملت ٹائون کے زاہد اقبال کے گھر سے بکرے چوری، ملت ٹائون کے افضال سے68سو روپے چھین لیے، نیو گارڈن ٹائون کے شاہد سے جھپٹا مار کر فون، کینال روڈ پر عمران کی دکان سے6لاکھ کا سامان چوری، 187ر۔ب کے عمران سے فون، 5ج ب کے منظور حسین کے گھر سے نقدی اور قیمتی سامان چوری، عزیز ٹائون کے عاکف جنید کی چھت سے قیمتی کبوتر اور مرغیاں چوری، منصور آباد کے ڈیرے سے نقدی و فون، 66ج ب کے اسلم سے50ہزار و فون،73ج ب کامران کی دکان سے لاکھوںکی بیٹریاں چوری، 74ج ب کے احسان سے90ہزار و فون، بھٹہ سٹاپ کے قریب عمران سے نقدی و فون چھین لیا،لاہور مارکی کے باہر سمیر سے40ہزار و فون، 61ج ب کے شوکت کی دکان سے لاکھوں کا کریانہ کا سامان چوری ، سمندری روڈ پر حافظ ریاض کی دکان سے سامان چوری، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے قریب عمیر سے نقدی و فون، علاوہ ازیں جج والا سے طارق ، غوثیہ چوک سے رحمان علی، رضا آباد کے یونس، کلیم شہید پارک کے عزیز، حاجی آباد سے نعیم، 100ج ب کے عابد، ایڈن آرچرڈ سے ارسلان علی ، ڈی گرائونڈ سے یوسف، کینال روڈ کے علی کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری کے نواح میں اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گوالہ کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 227 گ ب کا رہائشی 28سالہ دودھ فروش عبدالرحمن ولد مشتاق نواحی گائوں 224 گ ب کے قریب دودھ فروخت کرنے جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھیر لیا اور مبینہ طور پر نقدی’ فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا ۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مختلف پہلوئوں پر تفتیش کرتے ہوئے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں