ڈاکو بے قابو،مزید55وارداتیں،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوناکے، آج پھر مزید55مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ سول ہسپتال میں دوائی لینے آئی نواز کی والدہ واپس نہ پہنچی، غلام محمد آباد کے علاقہ سلیمان ٹائون کے امین کی اہلیہ (ن) کو نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ احسان ٹائون کی بشریٰ بی بی کی بیٹی (ش) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ قائد آباد کے سجاد کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان، بچیانہ کے علاقہ625گ ب کے شمعون کی بیٹی (ع) کو ملزمان پرویز وغیرہ اور کھدر والا کے علاقہ109ر۔ب کی کلثوم بی بی کی بہو (س) کو ملزمان گلفام وغیرہ نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ گول کپڑے والا کے فیضان یوسف سے نقدی وفون، انار کلی بازار کے قریب عمر دراز سے 9ہزار وفون، رشید آباد کے نسیم کی دکان سے بھاری مالیت کی تار چوری، آئیڈیل بیکری گلبرگ کے قریب قمر سے نقدی وفون، منیر آباد کے بلال سے 10ہزار وفون چھین لیا، 219ر۔ب کے مرتضیٰ سے 20ہزار وفون، منیر آباد گلی نمبر5کے جہانزیب کے گھر سے زیورات، نقدی وفون چوری، جمیل پارک میں راشد سے نقدی وفون چھین لیا، گٹ والا کے قریب تحسین سے3ہزار وفون، بسم اللہ چوک کے قریب موذن علی سے نقدی وفون، محمود آباد کے شہزاد سے جھپٹا مار کر پرس، کینال روڈ پر امجد علی کی اہلیہ سے پرس چھین لیا، شیخوپورہ روڈ پر احمد علی رضا سے موٹر سائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 197ر۔ب کے رضوان اسلم سے موٹرسائیکل، نقدی، باگیوال کے علی رضا سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، لال مل چوک کے قریب ادریس سے 85ہزار وفون، نثار کالونی کے شریف سے 11ہزار وفون، مظفر کالونی کے ذیشان سے 10ہزار وفون چھین لیا، سمندری روڈ پر عثمان کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس، 73ج ب کے محمود الرشید کے ڈیرہ سے مویشی چوری، ڈی ٹائپ کالونی کے حسنین سے جھپٹا مار کر فون، فاروق آباد کے نفیس سے نقدی وفون، 232ج ب کے ےٰسین کے ڈیرہ سے موٹرسائیکل، نقدی، 65ج ب کے احسن کی حویلی سے مویشی چوری، 30ج ب کے اعجاز اشرف سے نقدی وفون، 215ر۔ب کے محسن علی سے 70ہزار وفون، مائی مستانی روڈ پر احسان سے نقدی وفون، اڈا علی پور بنگلہ کے قریب نوید سے 10ہزار وفون، 131گ ب کے صفدر علی سے 27ہزار وفون، 383گ ب کے ذوالفقار سے 3500 روپے وفون، 229ر۔ب کے عارف سے 1لاکھ وفون، 266ر۔ب کے اعجاز سے نقدی وفون، 92ر۔ب کے عون رضا سے 40ہزار وفون، 484گ ب کے اقبال کی حویلی سے مویشی، 479گ ب کے اعظم سے 10لاکھ وفون، 85گ ب کے راشد سے 40ہزار و فون اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع کچہری کے محمد حسین، علی ہائوسنگ کالونی کے بوٹا زاہد، 100ج ب کے فیصل، 277ر۔ب کے انور، 68ج ب کے فرحان، 274ج ب کے احمد، 587گ ب کے عدنان، 229ر۔ب کے عارف علی، 266ر ب کے عرفان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں