فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ات مچا دی ، آج پھر مزید 57وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر 6خواتین اور 3نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے سلیمانیہ کالونی کے ولید کی ہمشیرہ (الف) کو نامعلوم ملزمان، محلہ محمود آبا دکے آصف علی کی بیٹی (ر) کو ملزمان امجد علی وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ زینت ٹائون کے سرفراز کی بیٹی(ف) گھر سے گئی واپس نہ آئی’ صدر کے علاقہ239ر۔ب کے غلام مصطفی کی بیٹی(ف) کو نامعلوم ملزمان، سمن آباد کے علاقہ عبداللہ کالونی کے اسلم کی بیٹی(ع) کو ملزمان سلیمان وغیرہ، تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ 276ج ب کے ظفر اقبال کی بیٹی (ک) کو ملزمان عامر وغیرہ اور منصور آباد کے علاقہ مانانوالہ کے رہائشی سجاد کا 13سالہ بیٹا مجتبیٰ گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ محلہ فاروق آباد کے شہزاد سے 35ہزار’ فون’ فن لینڈ کے قریب افضل سے نقدی’ فون’ الائیڈ ہسپتال کے قریب حسنین سے نقدی’ فون چھین لیا’ جج والا چوک کے قریب اصغر علی کی دکان سے سامان چوری’ رسول نگر نیوی چوک میں آصف علی کا سامان چوری’ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب بلاول سے نقدی’ فون’ بابر کالونی کے طیب علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ ریلوے کالونی میں عدیل سے نقدی’ فون’ حسن پورہ کے قریب حافظ عبداﷲ سے 23ہزار’ فون’ 46 ج ب کے ارشد کی بیل گاڑی چوری’ گھونہ قبرستان موڑ پر عمران شاہ سے نقدی’ فون’ 201 رب کے مقصود علی سے فون’ دھنولہ 3مرلہ سکیم کے قریب نوید سے نقدی’ فون’ بھائی والا کے سہیل کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری’ 112 ج ب کے جنید کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری’ 143 رب کے غلام دستگیر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 145 ب کے قریب ٹرانسفامر چوری’ رحمانیہ روڈ پر سہیل سے 87ہزار چھین لیے’ خالد آباد گلی نمبر3 کے عرفان علی سے 4لاکھ وفون’ 80 گ ب کے عرفان کی حویلی سے بکرے چوری’ پرائم سٹی کے قریب مدثر علی سے 25ہزار روپے’ بابر چوک پیپلزکالونی کے احسن علی سے 35ہزار’ گارڈن کالونی کے عمار سے 50ہزار’ فون’ سرفراز کالونی کے خواجہ عمران سے 38ہزار’ فون’ المعصوم ٹائون کے قریب عرفان سے 20ہزار وفون’ 241 رب کے اکرم کی حویلی سے مویشی چوری’ 233 رب کے شہباز اسلم سے 60ہزار’ 128 گ ب کے گلزار سے 30ہزار’ فون’ 113 گ ب کے عامر سجاد سے 30ہزار’ فون’ 65 گ ب کے محبوب سے موٹرسائیکل چھین لیا’ 113 گ ب کے آصف کی حویلی سے مویشی چوری’ 67 گ ب کے ریاض سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ 39 گ ب کے انور کے ڈیرہ سے سامان چوری’ 90 گ ب کے عمر فاروق کے ڈیرہ سے پنکھا چوری’ 624 گ ب کے آصف سے 25ہزار’ فون’ 100 رب کے غوث انجم سے 81ہزار بیگ چھین لیا’ 266 رب کے ظفر حسین سے 16ہزار’ فون’ 229 رب کے ادریس کی حویلی سے مویشی چوری’ 76 رب کے صفدر کے گھر کے تالے توڑ کر 6لاکھ کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چور لے گئے’ 229 رب کے ارسلان سے 15ہزار وفون’ 618 گ ب کے طارق کے ڈیرہ سے سامان چوری’ اڈا باہلک کے قریب علی ماجد کی حویلی سے جانور چوری’ پنڈی شیخ موسیٰ کے عمر کی حویلی سے مویشی چوری’ 497 گ ب کے رجب علی سے نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں طارق آباد کے سبحان’ 48 ج ب کے افتخار’ ٹاٹا مارکیٹ اعوان چوک کے نوید’ 89 گ ب کے شہزاد علی’ 39 گ ب کے امجد علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑ نہ سکی۔



