فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آگیا’آج پھر 60مزید ڈکیتی’چوری’راہزنی کی وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات،نقدی ،قیمتی سامان اور موبائل فون چھین کر لے گئے، اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 3افراد کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکل سے محروم کردیا گیا’جبکہ دو لڑکیوں سمیت5نوجوانوں کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیاپولیس مصروف تفتیش ہے۔تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ بسم اللہ ٹائون سے40سالہ خالد،ٹھیکریوالہ کے علاقہ66ج ب کے غلام مرتضیٰ کا 13سالہ بیٹا عون،چک جھمرہ کے علاقہ25ج ب کے صداقت علی کے بیٹے شہزاد،144ر ۔ب کے ظہیر کا ذہنی معذور بیٹا11سالہ فاروق،گلشن اقبال کے طارق کے12بیٹے ساجد کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا جبکہ اتھرے ڈاکوئوں نے بٹالہ کالونی کے علاقہ آبادی وزیرخان والی کے قریب مزاحمت کرنے پر سلامت علی’ نشاط آباد کے علاقہ 8 ج ب کے قریب عرفان محمود اور روشن والا کے علاقہ 244 رب کے قریب ڈاکوئوں نے نہ رُکنے پر موٹرسائیکل سوار منیر احمد کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا’ مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا’ بچیانہ کے قریب ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کروقار گل وغیرہ متعدد افراد نے نقدی،فونز چھین لیے،ترکھانی کے علاقہ قائد اعظم کالونی میں افضل کا گھر لوٹ لیا،222گ ،ب میں آصف کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،73ج ۔ب کے اشفاق سے نقدی و فون،76ج ۔ب میں آفتاب کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات ونقدی چور لے گئے۔جھمرہ سبزی منڈی کے قریب ذوالقرنین سے جھپٹا مار کر فون،محلہ مبارک پورہ کے ارسلان سے8ہزار روپے،جھنگ بازار کے علاقہ شہباز گارڈن کے ثاقب علی کے گھر کا صفایا کردیا،جھنگ روڈپر چلڈرن ہسپتال کے قریب حنیف سے رکشہ چھین لیا۔جھنگ روڈ ریسکیودفتر کے قریب شکیلہ سے پرس چھین لیا۔269ر ب کے سعید کے گھر دو بکرے،سمندری روڈ پر عمر سے موٹرسائیکل چھین لیا،رضا آباد فیضان مارکی کے قریب حفیظ سے80ہزار روپے،سید والا روڈ پر شازیہ شبیر کی کار سوار فیملی کو روک ڈاکوساڑھے5لاکھ روپے،زیورات لوٹ لیے،364گ۔ب کے دلبر کی دکان سے موٹرسائیکل چورلے گئے۔281گ ۔ب کے محمد حسین کے ڈیرہ سے بیل چوری۔روشن والا کے عبدالرزاق کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے اڑے’ سمندری روڈ پر عبداللہ سے40ہزار،سمندری روڈپر طیب کی دکان کے تالے توڑ کر 3لاکھ کا سامان چوری کرلیا ،ریلوے روڈ پر قمر سے50ہزار،سدھار بائی پاس کے قریب عدنان سے3ہزار و فون،غلام رسول کالونی کے وقاص کے گھر سے ساڑھے 4لاکھ لوٹ لیے،سرگودھا روڈ پر رقیہ بی بی سے دو لاکھ چھین لیے،ملت چوک کے قریب ذیشان ستار سے نقدی و فون،سدھو پورہ کے دلبر سے25ہزار و فون،ملک فلو رمل سمن آباد کے قریب یوسف سے جھپٹا مار کر فون،امین آباد کے عمران سے نقدی و فون،ستارہ کالونی کے غلام فرید سے نقدی و فون،سٹیلائٹ ٹائون کے اکبر سے چار لاکھ چھین لیے،جیل روڈ پر طیب سے نقدی و فون،رسول پورہ تاندلیانوالہ کے منور کا گھر لوٹ لیا،353گ ب کے افتخار کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری کرلیے گئے۔حق پیر ٹائون کے سلطان سے موٹرسائیکل ،نقدی و فون چھین لیا گیا’ملت چوک میں حسیب الرحمن سے 12ہزار روپے’ فون’ سرگودھا روڈ پر اعظم سے نقدی’ فون’ نورپور قبرستان کے قریب عاطف اقبال سے 25ہزار روپے’ فون’ 204چک کے قریب یٰسین سے 42ہزار روپے’ فون’ مجاہد آباد کے اکبر فہد کی دکان کا صفایا کر دیا’ 226 رب کے اسد عالم سے 32ہزار روپے’ فون’ پرائم سٹی کے ساجد سے 22ہزار روپے’ فون چھین لیا’ نذیر کالونی کے وقاص علی کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چور لے گئے120 گ ب کے امین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 66 گ ب کے اشفاق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 569 گ ب کے ایوب خان کا گھر لوٹ لیا’ 146 گ ب کے گلزار سے 52ہزار روپے’ فون’ 565 گ ب کے محمد جمیل سے 15ہزار روپے’ فون’ 216 رب کے مہتاب احمد سے رکشہ چھین لیا’43گ ب کے افضل کی حویلی سے بکرے چوری ‘ ٹی این ٹی کالونی کے اللہ دتہ کی دکان سے بھاری مالیت کا الیکٹر ک سامان چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں کے دوران بھی ڈاکوئوں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں ٹھیکریوالہ کے طاہر علی کی کار، ہمت پورہ سے یونس مسیح،571گ ب کے بہار حسین،ڈی گرائونڈ سے افضل عظیم،جھنگ روڈ پر علی،107ج ب کے رزاق،104ج۔ب کے شہزاد سلیم،سیف آباد کے امین،ڈی ٹائپ کالونی کے فہد،رضا آباد کے عبدالوحید،ریل بازار سے عمر فاروق،محلہ رسول پورہ کے اشرف،مکہ ٹائون کے عباس،غلہ منڈی نڑ والہ سے افضل،گورنمنٹ گرلز سکول نڑ والا سے راشد علی،شبلی کالج ڈی گرائونڈ سے غلام دستگیر’ رسول نگر کے شہزاد’ 214 رب کے اشتیاق’ شادی پورہ کے علی رضا’ پہاڑی گرائونڈ سے آفاق احمد’ رحمانیہ روڈ پر عامر علی’ مسلم ٹائون کے عباس علی’ 240موڑ کے شہباز’ ستارہ کالونی کے حذیفہ’ 275 ج ب کے احسن علی’ رمضان علی’ 67ج ب کے احمد علی’ 229 رب کے اویس’ 266 رب کے مدثر’ 68 رب کے نصیر’ 69 رب کے افتخار’ قصبہ تاندلیانوالہ کے اختر علی ‘ کالج روڈ سے نعیم،محمد اکبر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’بڑھتی ہوئی وارداتوں کے دوران شہری پریشان ہوگئے۔پولیس ناکہ بندیو ںکے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا نے کامیاب نہ ہوسکی۔
7