ڈاکو بے قابو،مزید68وارداتیں،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب کا دوسرا بڑا شہر فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ات مچا دی، آج پھر مزید68وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور3نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ186ر۔ب کے اختر کی بھانجی(الف) کو ملزمان بابر وغیرہ، ڈجکوٹ کے علاقہ133گ ب کے اشفاق کی اہلیہ(ر) کو ملزمان اویس وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ403گ ب کے ندیم کی ہمشیرہ(ث) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا، گلبرگ کے علاقہ افغان آباد کے اصغر علی کا بیٹا ، غلام محمد آباد ڈھیرہ سائیں قبرستان کاے ریاض طیب کا والد اور پیپلز کالونی کا رہائشی محمد عباس کا بیٹا عابد گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ عبدالرشید غازی سابق جی ٹی ایس چوک میں آصف سے جھپٹا مار کر فون، منٹگمری بازار کے قریب اظہار غنی سے جھپٹا مار کر پرس، کوتوالی روڈ پر ثمینہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، محلہ قدرت آباد میں عامر کی فیکٹری سے لاکھوں کا سوتر چوری، مرضی پورہ کے قریب ایوب سے نقدی و فون، غلام محمد آباد کے بابر حسین سے 40ہزار و فون، سدھو پورہ روڈ پر خاور سے نقدی و فون، عباس نگر پل کے قریب حفیظ کی دکان سے سامان چوری،7ج ب کے اعجاز کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، سمال اسٹیٹ کے قریب وسیم ضیاء سے نقدی و فون، غلام محمد آباد کے عزیز الرحمن سے 10ہزار و فون، حسن چوک کے قریب عبداللہ سے16ہزار و فون چھین لیا، سمانہ پل کے قریب نصیر احمد سے نقدی و فون، کلاش پارک کے قریب الیاس کے سٹور پر آنے والے ڈاکوئوں نے نقدی چھین لی، 117ج ب کے عظیم سے 20ہزار و فون، 197ر۔ب کے عثمان سے3لاکھ و فون لوٹ لئے، جھمرہ سٹی کے حر عباس کے گھر سے 32تولے طلائی زیورات چوری،ہجویری پارک کے منیر کے گھر سے98ہزار سامان چوری، 132ر۔ب کے بشیر کے گھر سے2بکرے چوری، چھوٹی ڈی گرائونڈ کے قریب اطہر محمود کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، عبداللہ پور چوک میں فضل سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، بابر چوک کے ثقلین عباس اور اس کی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون چھین لیا، 251ر۔ب کے حارث کے ڈیرہ سے سامان چوری، 233ر۔ب کے شاہزیب سے موٹر سائیکل نقدی چھین لیا، گرین ہائوسنگ کالونی کے علی رضا سے1لاکھ 29ہزار و فون، 271 ج ب کے رجب علی سے موٹر سائیکل چھین لی۔29 ج ب میں فیاض احمد کا گھر لوٹ لیا’ نوابانوالہ چھتری والا چوک میں حسام سے سوا لاکھ’ فون’ بلال ٹائون کے شرجیل سے نقدی’ فون’ 67 ج ب میں سلمان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ منصور ملنگی روڈ پر علی پاشا سے 50ہزار’ فون’ مومن آباد کے اویس رضا سے جھپٹا مار کر فون’ 209 رب کے یحییٰ سے نقدی’ فون’ 260 رب کے اعظم سے 58 ہزار’ فون’ ہائوسنگ کالونی جڑانوالہ کے توقیر کے گھر سے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ 93 گ ب کے عرفان کے ڈیرہ سے جانور چوری’ 58 گ ب کے ملک عامر سے نقدی’ فون’ 273 گ ب کے مدثر کی دکان سے کریانہ کا سامان چوری’ 115 رب کے ناصر کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 100 ج ب کے عبدالغفور سے نقدی’ فون’ 193 رب کے حفیظ کے ڈیرہ سے سامان چوری’ 74 رب کے اشفاق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 409 گ ب کے خضرحیات سے نقدی’ فون’ کنجوانی کے نور خان سے ڈیڑھ لاکھ’ 609 گ ب کے عمرحیات سے نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں چھین لیے گئے’ علاوہ ازیں لاری اڈا کے قریب طارق’ ہیون ولاز کے فہد’ اکبرآباد سے حقنواز’ محلہ رسول نگر کے سہیل احمد’ خیابان کالونی کے شاہنواز’ منصورآباد کے عبداﷲ’ الفیاض کالونی کے عبدالرحمن’ دانش سکول جڑانوالہ سے عمران’ اسلام پورہ کے اکبر’ 200 رب کے یاسر’ ناظم آباد کے منظور اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں