11

ڈاکو بے قابو،مزید88مقامات پر لوٹ مار،شہری خوفزدہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر88مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر فرار ہو گئے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 9خواتین اور 3لڑکوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق رضاآباد کے علاقہ پروکیانوالہ کے رہائشی عمران کی اہلیہ اور بچے کو اوباش ملزمان اسد وغیرہ نے اغواء کر لیا، کوکیانوالہ کے رہائشی عابد علی کی مخبوط الحواس ہمشیرہ (س)’ تھانہ ساندل بار کے علاقہ 32 ج ب کی فاطمہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزمان محسن وغیرہ نے اسکی بہن (ش)’ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی کے رہائشی بلال کی ہمشیرہ (ک)’ تھانہ صدر کے علاقہ ڈھڈی والا کی شاہدہ پروین نے بتایا کہ اسکی بیٹی (ش)’ جڑانوالہ کے علاقہ اسلام پورہ کی رہائشی پروین بی بی کی بیٹی (م)’ 93 گ ب کے رہائشی جمعہ خان کی بیٹی (آ)’ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 194 رب کے شعیب کی اہلیہ (ع) کو ملزمان اصغر علی وغیرہ اور غلام محمد آباد کے علاقہ حاجی کیمپ کے قریب انور کی بیٹی (ک) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔ جبکہ دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں کھیلنے آیا مدرسہ کا طالب علم زبیر’ روشن والا کے علاقہ 296 رب کے مجاہد علی کے بھائی صدیق اور 205 رب کے رہائشی وسیم کے بھائی لقمان گھر سے گیا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ کمشنر آفس کا ٹرانسفارمر چور لے اُڑے’ دھوبی گھاٹ سے قیوم سے جھپٹا مار کر فون’ میٹروپول چوک کے قریب حسین رحیم سے 50ہزار روپے’ فون’ بی سی ٹاور کے قریب طاہر وسیم سے 13ہزار روپے’ فون’ الائیڈ سنٹر کے قریب انس خالق سے لیپ ٹاپ’ 80ہزار روپے’ عیدگاہ روڈ پر واجد علی سے نقدی’ فون’ جواد کلب کے قریب رمضان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ زنیر ٹائون کے سراج الحق سے موٹرسائیکل’ رضاآباد کی حرا سے پرس چھین لیا’ رضاآباد نمبر3 کے زین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ کریسنٹ ملز کے قریب اصغر سے 16ہزار روپے’ حق باہو چوک میں حافظ ساجد سے 25ہزار روپے’ فون’ عظیم جبار سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ لاثانی پل کے شاہد سے سوا لاکھ روپے’ فون’ تاج کالونی کے اویس سے 26ہزار روپے’ فون’ رسول پورہ کے بلال سے نقدی’ فون چھین لیا’ ایڈن آرچرڈ کے راحت کے گھر’ گھونہ روڈ پر عظمت علی’ 202 رب کے مہربان علی سے نقدی’ فون چھین لیا’ 203 رب کے شعبان علی سے نقدی’ طلائی انگوٹھی’ کیلاش پارک کے قریب رضا عباس سے نقدی’ فون’ 162 رب کے بلال سے ایک لاکھ 87ہزار روپے’ باٹھاں روڈ قبرستان کے قریب سہیل فضل سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ ڈی گرائونڈ کے قریب عمیر ندیم سے فون’ مدینہ ٹائون وائے بلاک کے باسط سے 40ہزار روپے’ فون’ بسم اﷲ پارک کی رخسانہ بی بی سے پرس’ یوسف آباد کے جاوید کے گھر کا صفایا کر دیا’ 208 چک کے قریب طاہر سے 43ہزار روپے’ فون’ 214 رب کے اقبال سے 5لاکھ روپے’ فون’ کلائی گھڑی لوٹ لی’ ریلوے کالونی کے قریب فراز سے موٹرسائیکل’ جھال چوک میں بابر حسین سے نقدی’ فون’ بٹالہ کالونی کے قریب ہارون کے گھر سے سولر سسٹم چور لے گئے’ شالیمار پارک کے خالد منیر کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ 235 رب کے افضل حسین سے نقدی’ فون’ 242 رب کے ندیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 58 ج ب کے امتیاز سے موٹرسائیکل’ نقدی’ نثار کالونی کے فہد افتخار سے نقدی’ فون’ 78 ج ب کے عبدالرحمن کے گھر کے باہر سے مویشی’ 66 ج ب کے عبدالرحمن کے ڈیرہ سے مویشی’ 67 ج ب کے علی رضا سے 25ہزار روپے’ فون’ 66 ج ب کے عبدالرزاق سے 6 ہزار روپے’ فون’ وسیم اکرم سے 3ہزار روپے’ 258 رب کے شاہد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے’ فاروق آباد کے قریب سلیم کا گھر لوٹ لیا’ ستیانہ روڈ پر ناطر حسین سے 12سو روپے’ فون’ پام سٹی کے غلام علی سے 65ہزار روپے’ فون’ 128 گ ب کے افضل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 109 گ ب کے علی رضا سے نقدی’ فون’ 107 گ ب کے طارق محمود سے دو لاکھ روپے’ فون’ 77 رب کے قیصر سے موٹرسائیکل’ 193 رب کے ابوسفیان سے 3ہزار روپے’ فون’ 266 رب کے خرم سے 38ہزار روپے’ 400 گ ب کے علی شیر سے 12ہزار روپے’ فون’ 419 گ ب کے شہباز سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 436 گ ب کے عاشر محمود سے نقدی’ فون چھین لیا’ 594 گ ب کے صدی احمد کا گھر لوٹ لیا’ 509 گ ب کے عامر سے 15ہزار روپے’ فون’ 498 گ ب کے عثمان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 496 گ ب کے شاہد پرویز سے 72ہزار روپے’ فون’ ہائوسنگ کالونی سمندری کے مبارک علی کا گھر لوٹ لیا اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں کارڈیالوجی ہسپتال سے لبنان مسیح’ بشیر ٹائون کے اسامہ’ کلیم شہید کالونی کے زاہد محمود’ اکبر چوک سے فہد’ عثمان ٹائون کے احسان علی’ 203 رب کے فرخ شہزاد’ دستگیر کالونی کے سلیم عباس’ ڈائیوو روڈ پر حسیب الرحمن’ ستیانہ روڈ پر عرفان اسلم’ فیضان مدینہ کے عمران’ مجاہد ہسپتال سے عامر شکیل’ سوشل سکیورٹی ہسپتال سے ندیم’ 66 ج ب کے عظیم’ 88 گ ب کے ساجد’ بخاری چوک سے نوید’ ستارہ گولڈ سے فیصل منیر’ جی سی یونیورسٹی سے آصف علی’ 240 رب کے عاشق’ ناظم آباد سے عبدالرزاق’ قصبہ تاندلیانوالہ کے ممتاز اعوان’ 393 گ ب کے وقاص ہاشمی’ اراضی سنٹر سمندری سے کامران خان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ رکشے چور لیکر فرار ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں