ڈاکو بے قابو،وارداتوں کی سنچری،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے صنعتی شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا آج پھر101مقامات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ درجنوںشہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو بے آبرو’ 7خواتین اور 5 نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میںعلی کی بھانجی(ع)کو ملز م آفاق احمد نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ ساہیانوالہ کے علاقہ 139ر ب کے الیاس مسیح کی بہو(ن) کو، ماموں کانجن کے علاقہ کلیانوالہ کی شازیہ بی بی کو ذیشان نے بے آبرو کر دیا’ سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹائون میں جارج مسیح کی ہمشیرہ (ر)، ملت ٹائون کے علاقہ محلہ گارڈن کی پروین بی بی کی بیٹی(س) ، ستیانہ کے علاقہ 76گ ب میں غلام مصطفی کی بیٹی (ز)، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر ب کے ندیم کی بیٹی (ر) کو عمر وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ 108گ ب کے نصیر کی بیٹی (ز)، رضا آبادکے علاقہ جمیل پارک کے شیراز کی ہمشیرہ (ج) کو نامعلوم نے اغواء کر لیا’ ساہیانوالہ کے علاقہ144ر ب کے ظفر اقبال کے بیٹے سفیان، ساندل بار کے علاقہ56ج ب کے محسن کے بیٹے شہزاد، بٹالہ کالونی کے علاقہ ناصر نگر کے رہائشی نیامت مسیح کے بیٹے ساغر، روشن والا کے علاقہ بھٹہ سٹاپ کی اقراء بی بی کے خاوند رانا عبدالرحمن ،289ر ب کی منور سلطانہ کے بیٹے عبدالرحمن اور رضا آباد کے علاقہ218ر ب کوکیانوالہ کے رہائشی رمضان علی کا چچا ناصر گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا ، جسے نامعلوم نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ چن ون روڈ پر جھپٹا مار کر شہباز سے قیمتی فون، چن ون روڈ پر غلام مرتضیٰ سے 72ہزار وفون چھین لیا، سلیمی چوک کے قریب کاشف کی دکان سے ساڑھے چار لاکھ روپے، ایڈن ویلی میں احمد رافع کے گھر سے 6تولے زیورات، نقدی و سامان، مجاہد ہسپتال کے قریب محمد حسن سے نقدی و فون، مدینہ ٹائون کی روبینہ سے جھپٹا مار کر پرس، سوساں روڈ پر عمران شاہد سے جھپٹا مار کر فون، حق باہو چوک کے قریب اکبر علی سے 12ہزار وفون، 8ج ب میںسیف الرحمن کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،50ج ب کے فدا حسین سے نقدی وفون، 6ج ب کے افضل سے 25ہزار وفون چھین لیا گیا’ 202رب کے عمران سے نقدی وفون، چھوٹا گھونہ کے قریب رضوان سے 10ہزار و فون، نادرا آفس مانانوالہ کے قریب ابو سفیان سے نقدی و فون، نشاط آباد شوگر مل موڑ کے قریب جھپٹا مار کر فیصل سے فون، میثاق المال کے باہر خاور سے جھپٹا مار کر فون، سرگودھا روڈ پر صدف سحر سے جھپٹا مار کر پرس، 159ر ب کے حسن سے 84ہزار، 144ر ب کے ریاض کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 147ر ب کے طارق سے 10ہزار و فون، 68ج ب کے ندیم سے موٹر سائیکل’ نقدی و فون، 63ج ب کے عبدالغفار کے گھر کا صفایا کر دیا،32ج ب کے زاہد حسین کے گھر سے سولر کی پلیٹس چوری’ ٹوٹیاں والا کھوہ کے قریب سہیل سے جھپٹا مار کر پرس، جھنگ روڈ پر طاہرہ یاسمین سے جھپٹا مار کر پرس، سرفراز کالونی کے اویس سے موٹر سائیکل، طلائی انگوٹھی، ڈگرانواں روڈ پر مزمل سے نقدی، علامہ اقبال کالونی کے گلزاراحمد کی شاپ کا صفایا کر گئے، ستیانہ روڈ پر جھپٹا مار کر عدنان سے فون، دانیال ٹائون کے ارشد سے 17ہزار و فون چھین لیا’جڑانوالہ روڈ پر رضوان سے 2ہزار و فون، مجتبیٰ ٹائون کے غلام ےٰسین کی حویلی سے مویشی چوری،جامع سکول کے باہر شاہد سے موٹر سائیکل نقدی و فون، منان ٹائون کے قریب مرتضیٰ سے نقدی و فون، ستارہ کالونی کے یٰسین جواد سے 20ہزار و فون، لنڈا بازار جڑانوالہ کے جاوید سے 40ہزار،53گ ب کے عامر سے 1ہزار و فون، 112گ ب کے علی سے نقدی و فون،144گ ب کے محمد خان سے 30ہزار و فون، 436گ ب کے صدی احمدکی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،31گ ب کے علی شیر سے 63ہزار و فون،275گ ب کے وارث علی کی حویلی سے مویشی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 559گ ب کے تالے توڑ کر پنکھے و سامان چوری،216گ ب کے عتیق کے گھر سے 12لاکھ کے زیورات چوری، 411گ ب کے طارق محمود کے گھر کا صفایا کر دیا، سمندری روڈ پر غلام رسول سے 5ہزار و فون، تاندلیانوالہ کے علاقہ میں عبدالستار سے 4ہزار و فون، جلہ موڑ کے سعید احمد سے نقدی و فون، جلہ چوک کے قریب نذیر احمد سے 3ہزار و فون چھین لیا’ 452گ ب کے عامر سے 14ہزار و فون، 425گ ب کے سرفراز کی حویلی سے مویشی،609گ ب کے مقصود سے ڈیڑھ لاکھ،458گ ب کے اویس کے ڈیرہ سے 5لاکھ کے مویشی، خیام مارکیٹ سمندری کے اویس سے 25ہزار و فون، ہائوسنگ کالونی کے ارشد سے پرس، رکشہ اسٹینڈ کے قریب ندیم سے 12ہزار و فون، 448گ ب کے حسیب سے 15ہزار و فون،166گ ب کے عبدالکریم سے 10ہزار وفون، احسان ٹائون کے قریب نوید سے 70ہزار و فون، الائیڈ ہسپتال کے قریب زین العابدین سے40ہزار ، طارق آباد کے غلام دستگیر سے35ہزار و فون، اقبال سٹیڈیم کے آفاق سے جھپٹا مار کر فون، کچہری روڈ پرضیاء سے 1لاکھ، گلشن حیات کالونی کے ناصر سے 70ہزار و فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں کوہ نور سٹی سے محمد عثمان، گٹ والا کے قریب علی حسن، مسلم ٹائون کے محمد حسن، 191ر ب کے گل ثقلین، 189ر ب کے شہزاد احسن، نواز شریف پارک سے اسلام علی، غوثیہ چوک سے نعمان، اشرف آباد سے ناصر، 263ر ب کے محبوب علی، 215ر ب کے رمیض علی، گلشن رفیق کے عمیر عثمان، سول ہسپتال جڑانوالہ سے آفتاب احمد، 39گ ب کے فیصل، 97ر ب کے ثقلین حیدر، 405 گ ب کے طارق، 463گ ب کے یوسف، چھتری والا گرائونڈ سے رضوان، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے ناصر، چوہڑ ماجرا قبرستان سے شفیق احمد، مرضی پورہ کے الیاس، سیف آباد کے شہباز احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں