ڈاکو بے قابو،55وارداتوں میں لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید55وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، جبکہ درجنو ں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیا گیا’ اوباش ملزم نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو اغوا کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ نور پورہ کے رہائشی حسنین کی جواں سالہ بیٹی(م) کو گھر سے بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ستیانہ روڈ گیٹ چوک کے قریب شاہ ویز سے نقدی و فون، سدھار روڈ پر زاہد سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، گرین ٹائون کے فیصل عباس سے نقدی و فون، شیخوپورہ روڈ پر بلاول سے80ہزار و فون، کینال روڈ عبداللہ پور کے قریب آصف سے2ہزار و فو ن، 6ج ب کے منیر حسین کی حویلی سے مویشی چوری، غلام محمد آباد نمبر2کے ظہیر عباس سے 42ہزار و فون، نلکہ کوہالہ کے قریب سیکورٹی گارڈ عاشق سے رپیٹر چھین لیا گیا، بھائی والا کے قریب توقیر سے3لاکھ و فون، رحمان ٹائون کے حسنین طارق کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، بھائی والا کے عنصر کے گھر سے زیورات نقدی و قیمتی سامان چور لے اڑے۔ بھائی والا کے قریب شکیلہ کوثر سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، سرگودھا روڈ پر میاں حنان کی دکان کے تالے توڑ کر 20لاکھ کے سپیئر پارٹس چوری، 102ج ب کے ناصر کی حویلی سے2بکرے چو لے اڑے۔24ج ب کے رستم علی سے نقدی و فون، لاری اڈا کے قریب امتیازسے63ہزار و فون، لیاقت ٹائون کے میاں حاکم علی سے17ہزار و فون، بسم اللہ کالونی کے قریب راشدہ بی بی سے پرس چھین لیا، مختار کالونی کے سنگر خان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی چوری، غلام محمد آباد کی صوبیہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، صابری چوک کے قریب ماجد حسین سے نقدی و فون، لاہور روڈ پر عتیق سے 20ہزار و فون، حسین شوگر مل کے قریب عاطف سے نقدی و فون،277گ ب کے محمد علی سے50ہزار وفون، 562گ ب کے شکیل سے ڈیڑ ھ لاکھ و فون،624گ ب کے سلیم کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 150ر۔ب کے عبدالرزاق کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے۔ ملت روڈ پاسبان کالج سے چور سولر پلیٹیں لے اُڑے، سمن آباد نواباں والا روڈ پر علی اصغر سے نقدی و فون، 255ر۔ب کے ندیم کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 251ر۔ب کے سرور کے گھر سے2بکرے، 80ج ب کے فرمان سے52ہزار و فون، 61ج ب پرائمری سکول کے تالے توڑ کر پنکھے، سامان چوری، جھال پل کے قریب طاہر رضا سے 16ہزار و فون، سبز منڈی کے قریب عثمان سے14ہزار و فون، 66ج ب کے بدر ےٰسین کے ڈیرہ سے الیکٹرک موٹرسائیکل سامان چوری، خیابان منظور کے قریب ذیشان سے نقدی’ طلائی انگوٹھی ، 215ر۔ب کے غلام مصطفی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 397گ ب کے کاشف کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا،455گ ب کے قریب افضال سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 483گ ب کے توصیف خان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و زور لوٹ کر لے گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے ، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر تی رہی۔علاوہ ازیں امتیاز مارٹ سے فیضان، محمدی کالونی جڑانوالہ کے محمد جمیل، الفیاض کالونی کے تیمور حسن، مظفر کالونی کے ابرار منظور، رشید ٹائون کے علی احمد، مومن آباد کے ابو بکر، محلہ محمد آباد کے اعجاز ، پیپلز کالونی کے خالد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں