ڈاکو بے قابو ،آج پھر48مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید48وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اورموبائل فونز چھین لئے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ 218ر۔ب کے الطاف کی اہلیہ(خ) کو ملزمان بابا لیاقت وغیرہ ،کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 ر۔ب کے اکرم کے بیٹے عبداللہ اور 629گ ب کے طیب کی بیٹی (ش) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ بانو مارکیٹ کے قریب عدیل سے سوا لاکھ، تلیانوالہ روڈ پر حسن سے 50ہزار وفون، دلپسند ہوزری کے قریب عمر دراز سے 45ہزار وفون، صدیق اکبر ٹائون کے نصیر احمد سے 65ہزار وفون، مکی ہسپتال کے قریب بنیا مین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان چوری، ستیانہ روڈ پر معاویہ سے نقدی وفون، فیصل ہسپتال کے باہر احتشام کی خالہ سے جھپٹا مار کرپرس، عبداللہ پور کے قریب شوکت سے 20ہزار وفون، کشمیر انڈر پاس کے قریب نعمان سے نقدی وفون چھین لیا، سٹیم پاور سٹیشن سے کار چوری، نشاط آباد کے قیصر عمران کے گھر سے قیمتی فون چوری، سفیان ٹائون گلی نمبر11 کے پرویز سے 75ہزار وفون، بھائی والا کے شاہد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 166ر۔ب کے عمران کی حویلی سے جانور چوری، 155گ ب جڑانوالہ کے حارث کی حویلی سے مویشی چوری، ٹاٹا بازار کی کوثر بی بی سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیے، حمزہ کنڈا کے قریب زاہد سے ڈیڑھ لاکھ وفون، سمن آباد کے فراز سے نقدی وفون، محلہ فیروز شاہ کے محسن رضا کا گھر لوٹ لیا، برکت پورہ میں عبدالقیوم کے گھر سے 7لاکھ کے زیورات ونقدی، احمد آباد میں ذیشان کا گھر لوٹ لیا، ستارہ گولڈ کے شاہد سے نقدی وفون چھین لیا، 60ج ب کے ساجد سے 30ہزار وفون، 74ج ب کے اصغر کی حویلی سے مویشی چوری، 64ج ب کے محمد علی سے 33ہزار وفون چھین لیا، 66ج ب کے اکرم سے 19ہزار وفون، 245ر۔ب کے یونس مسیح کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 119 گ ب کے راشد سے 66ہزار وفون، 119ج ب کے مدثر سے سوا لاکھ، 420گ ب کے اقبال کے ڈیرہ سے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے تصور حسین کا گھر لوٹ لیا، 621گ ب کے اقبال سے نقدی وفون، سمندری کے اللہ ہو ڈیرہ کے قریب اکبر کا گھر لوٹ لیا، 192گ ب کے رمیض ساجد کے ڈیرہ سے 15لاکھ کے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں رفیق کالونی کے عمران، بائو والا کے چاند، شاداب موڑ کے محمد شفیق، جلوی مارکیٹ سے جاوید، افضل پارک گٹی کے انور، سلمان، خالد آباد کے افتخار، 383گ ب کے عامر حسین، پنڈی شیخ موسی کے آصف، 229ر۔ب کے جعفر حسین او ر دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں