فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام’ آج پھر مزید 87 وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے’درجنوں شہری موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیئے گئے’ جبکہ اوباش افراد نے ورغلا کر 10خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ساندل بار کے علاقہ 29 ج ب کی حنیف کی بیٹی (پ)’ صدر کے علاقہ اسلام پورہ کی کنیز فاطمہ کی بیٹی (م) کو ملزمان مزمل’ 225 رب کے شمعون مسیح کی بیٹی (ع) کو نامعلوم ملزمان’ رضاآباد کے علاقہ نعمت آباد کے ظہور کی بیٹی (ع)’ سرگودھا روڈ کے علاقہ حق باہو چوک کے رئوف کی بیٹی (الف) کو اعظم وغیرہ’ ملت ٹائون کے علاقہ یاسر ٹائون کی سعدیہ کی بیٹی (ش)’ ملت ٹائون کی سعدیہ کی بھابھی (ع)’ 202 رب کی بشریٰ بی بی کی بہو (ک) بازار گئیں واپس نہ آئیں، جھمرہ کے علاقہ 103 ج ب کے قمر کی ہمشیرہ (الف) اور ترکھانی کے علاقہ 51 گ ب کے سبطین کی بیٹی (الف) کو ملزمان عامر وغیرہ نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ریل بازار گمٹی چوک کے قریب بچیکی سے آنیوالے جیولرز فضل باغ سے 19لاکھ روپے’ راجباہ روڈ پر فاروق رحمان سے 47ہزار روپے’ فون’ بیرون کچہری بازار سے مدثر سے 1لاکھ روپے’ فون’ بانو مارکیٹ کے قریب احسن رشید سے اڑھائی لاکھ روپے’ پریس مارکیٹ کے قریب علی حیدر سے نقدی’ فون’ جھنگ روڈ پر ظفر حسین سے 2ہزار روپے’ فون’ 220 رب کے مہران سے نقدی’ فون’ بوہڑ چوک میں واجد سے 14ہزار روپے’ فون چھین لیے’ غلام محمد آباد میں شان علی کی دکان کا صفایا کر دیا’ سیم والا پل کے قریب باسط سے 95ہزار روپے’ فون’ غوثیہ آباد کے آصف سے لیپ ٹاپ’ نقدی’ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے قریب بلال سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ سدھوپورہ میں عدنان سے 30ہزار روپے’ فون’ فیض آباد پلی کے قریب آصف سے 80ہزار روپے’ فون’ مدینہ آباد کے ندیم اختر سے 7ہزار روپے’ فون’ ڈی گرائونڈ کے قریب معظم علی شاہ سے جھپٹا مار کر فون’ الفتح پلازہ کے باہر نبیلہ ناز سے پرس’ سرگودھا روڈ پر رشید سے 8ہزار روپے’ فون’ جالندھر مارکیٹ میں عثمان سے نقدی’ فون’ نگہبان پورہ میں زوہیب کے گھر کا صفایا کر دیا’ ساحل ہسپتال کے قریب اعظم سے 80ہزار روپے لوٹ لیے گئے’ رحمانیہ روڈ سے عثمان علی سے 18ہزار روپے’ فون’ ڈائیوو روڈ پر احسن سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 2ج ب کے تالے توڑ کر پنکھے چور لے گئے’ ستارہ ویلی میں علی افضل کے زیرتعمیر گھر کے باہر سے 23من سریا چوری’ زینت ٹائون کے شہریار سے نقدی’ فون’ یوسف آباد میں ملک طارق کی دکان کا صفایا کر دیاگیا’ 117 ج ب کے ساجد سے نقدی’ فون’ عمیر ٹائون کے حبیب سے نقدی’ فون’ فرید ٹائون میں شہباز نامی کے گھر چوری کی واردات’ 187 رب کے زبیر کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے’ 192 رب میں عمران کے گھر سے بکرے’ شاہین چوک میں چمن عباس سے نقدی’ فون’ 110 ج ب کے اویس کی ورکشاپ سے ڈیڑھ لاکھ کی موٹریں چور لے اُڑے’ ڈاکٹر چوک میں عامر سے 38ہزار روپے’ فون’ کیئر فارمیسی سمن آباد کے قریب فاروق سے پرس’ 34 ج ب کے عمران سے 15سو روپے’ فون’ 56 ج ب کے کاشف سے 70ہزار روپے’ فون’ 82 ج ب کے محبوب سے 14ہزار روپے’ فون’ 66 ج ب کے رضوان سے 16ہزار روپے چھین لیے’ 263 رب کی رخسانہ بی بی کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کا مال لوٹ کر لے گئے’ 277 رب کے شہروز سے 10لاکھ روپے چھین لیے’ 232 رب کے عطاء اﷲ کے گھر سے مویشی’ 209 رب کے افتخار سے موٹرسائیکل’ سیٹلائٹ ٹائون کے حمزہ سے 70ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی’ 232 رب کے حنیف سے موٹرسائیکل’ اعوان والا میں آصف کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس کا سامان چور لے گئے’ مچھلی فارم کے شفیق سے نقدی’ فون’ 215 رب کے شفقت سے فون’ 226 رب کے غلام مرتضیٰ سے 58ہزار روپے’ فون’ 81 گ ب کے ندیم سے 17ہزار روپے’ 236 رب کے عبدالغفار سے موٹرسائیکل’ 411 گ ب کے رفیق سے موٹرسائیکل’ قصبہ تاندلیانوالہ کے شہزاد کے ڈیرے سے پیٹرانجن’ 603 گ ب کے صدی احمد کے گھر سے 5لاکھ کا سامان چور لے گئے’ مشتاق چوک کے قریب حقنواز سے 10ہزار روپے’ 510 گ ب کے قطب سے 50ہزار روپے’ فون’ 546 گ ب کے اﷲ یار کا گھر لوٹ لیا’ 43 گ ب کے علی ساجد کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چور لے اُڑے’ 138 گ ب کے ریاض کی حویلی سے مویشی’ 527 گ ب کے منور حسین کے ڈیرہ سے مویشی چور لیکر رفوچکر ہو گئے۔ علاوہ ازیں 517 گ ب کے شاہ نواز کا ٹریکٹر ٹرالی’ الائیڈ ہسپتال سے اظہر علی’ ناصر امانت’ ایف آئی سی سے مبشر’ ویسٹرن ہوٹل سے کاشف رشید’ کارڈیالوجی ہسپتال سے وقاص علی’ کارخانہ بازار سے نعمان علی’ بھوآنہ بازار سے علی حمزہ’ ضلع کچہری سے غلام سرور’ سبزی منڈی سے فریاد علی’ گلستان کالونی کے قاسم’ 202 رب کے رمضان’ علامہ اقبال کالونی کے بلال’ بٹالہ کالونی کے راحت نذیر’ پالک چوک میں کینتھ مسیح’ علی حیدر’ غوثیہ آباد کے غلام عباس’ 209 رب کے عبدالوہاب’ 243 رب کے مراد اور دیگر وارداتوں کے دوران دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
