4

ڈاکو بے لگام،آج پھر75وارداتیں ‘شہری بھاری مال و زر سے محروم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ75مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات ،نقدی،قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے،متعددشہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے’جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر6لڑکیوں اور6لڑکوں کو اغواء کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق 6ج ب کی شمیم اختر کی شادی شدہ بیٹی(ص) کو نامعلوم’کوہ نور سٹی کی پروین اختر کی شادی شدہ بیٹی(ق) کو نامعلوم ،جھنڈا پیر کے منصور کی بیٹی(م) کو نامعلوم، 233ر ب کے شاہد ندیم کی بیٹی(ع) کو ملزمان علی ارشاد وغیرہ،75گ ب کے آصف کی بیٹی(ح) کو نامعلوم،گڑھ کے علاقہ موضع شادی پیراںکے زوار کی بیٹی(ش) کو محبوب وغیرہ نے اور جھنگ بازار کے علاقہ رشید آباد کے علی حیدر کا کزن ذاکر ولد محمد عرفان،جمیل پارک کی یاسین بی بی کے بیٹے عمار کو ملزمان اشرف وغیرہ،121ج ب گوکھوال کی ماہا بی بی کے شوہر عادل کو نامعلوم،ڈی گرائونڈکے قریب بابر کو کارسوار احتشام وغیرہ نے اغواکرلیا،سرسید ٹائون کے ابوبکر کا بھانجا محمد علی،رچنا ٹائون کی نجمہ بی بی کے12سالہ بیٹے محمد ریاض گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا واپس نہ آیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔جبکہ بھوآنہ بازار کے قریب زمان سے5ہزار و فون،کچہری چوک میں آصف سے جھپٹا مار کر قیمتی فون،سنت پورہ رانا ہوٹل کے قریب نور آصف سے جھپٹا مار کر پرس،جھنگ روڈ پر تاب نگر کے رانا عدنان سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیے،راجباہ روڈ پر اویس سے نقدی، محلہ عثمان غنی کے عاصم ندیم کی دکان سے دن بھر کی سیل لوٹ لی،غوثیہ آباد میں فرزانہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری کرلیا،قائداعظم ٹائون کے عظمت اللہ کے گھر کے تالے توڑ کر11لاکھ کے زیورات چوری،منصور آباد کے ریاض سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا،خان ٹائون کے سلیمان سے35ہزار وفون، 8ج ب کے عمیر احمد کے گھر کا صفایا کردیا،100ج ب کے سکندر ذوالقرنین کی دکان لوٹ لی،19ج ب کے ندیم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،محلہ حیدر آباد کے شفیق سے نقدی و فون،چن ون روڈ پر نامعلوم چور کوڑا کے آہنی کنٹینرز لے اُڑے،ڈی گرائونڈ کے قریب اقرار سے جھپٹا مار کر پرس،جی ٹی ایس چوک کے قریب حسنین سے نقدی و فون،مدینہ ٹائون کے اقبال کے گھر گھسنے والے ڈاکو اسکی اہلیہ اور بہو سے لاکھوں کے زیورات ،نقدی لوٹ کر لے گئے۔این ایف سی یونیورسٹی کے قریب مجیب سے لیپ ٹاپ،ناظم آباد سٹی کے قریب جہاں زیب کے گھر کا صفایا کردیا ،محلہ الطاف گنج کے عاصم جاوید سے16ہزار و طلائی انگوٹھی،باٹا والی گلی کے قریب برہان جاوید سے لیپ ٹاپ،نقدی،سمندری روڈ پر شبیر سے 17ہزار روپے و فون،سمندری روڈ پر عثمان سے 20ہزار،آئرن مارکیٹ کے قریب یونس سے سوا دولاکھ روپے،241ر ب کے صفدر علی کے گھر کے باہر سے ریڑھی چور ی،270ج ب کے ذیشان سے10ہزار وفون، 67ج ب کے حارث سے موٹرسائیکل ،نقدی و فون،ابن مریم کالونی میں شکیلہ بی بی کا گھر لوٹ لیا گیا،225ر ب کے عابد حسین سے45ہزار و فون،نثار کالونی کے ایا ز احمد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات و نقدی،مظفر کالونی کے کاشف سے نقدی وفون،ستارہ کالونی کی طاہرہ سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا،نور کالونی کے آصف علی سے نقدی وفون،61گ ب کی نورین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات و نقدی چوری،39گ ب کے فاروق سے50ہزار چھین لیے۔39گ ب کے فاروق سے موٹرسائیکل،39گ ب کے سمیع اللہ سے50ہزار،562گ ب کے ساجد علی سے دو لاکھ روپے،210گ ب کے مقبول سے جھپٹا مار کرفون،61ر ب کے منیر احمد کی حویلی سے مویشی،452گ ب کے حافظ طاہر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،467گ ب کے زبیر شاہ کی حویلی سے جانور،منی بائی پاس سمندری کے قریب اویس سے30ہزار،196گ ب کے رمضان کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چورلے اُڑے،دیگر وارداتوں میں ڈاکو ئوں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے،نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے،پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے حافظ عباس،چناب چوک سے آصف ،گول لکڑ والا سے عمران علی،ضلع کچہری سے عبدالرئوف،سدھوپورہ کے ذیشان، سفینہ ٹائون کے مبین رضا،کینال روڈ پر وسیم حسن،خان ٹائون کے فرید حسین،منصور آباد کے خضر ضامن،علامہ اقبال کالونی کے راشد،وارث پورہ گول سے علی رضا،غوث نگر کے عدنان،67ج ب کے قمر علی،66ج ب کے ریاض،الٰہی آباد کے یوسف،اعوان والا کے شہباز،ٹول ٹیکس چوک سے گلباز سہیل،عبداللہ گارڈن کے محمد خان ،سول ہسپتال جڑانوالہ سے ذیشان،قصبہ تاندلیانوالہ کے ضیاء اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجو سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں