ڈاکو بے لگام،وارداتوں کی سنچری،مزاحمت پر نوجوان لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’آج پھر مزید103وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’نقدی ،قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے’درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چورلے اُڑے،جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھاکر دو لڑکیوں کو بے آبرو ،6خواتین اور چار نوجوانوں کو اغواء کرلیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ7ج۔ب کی رہائشی رفعت بی بی کی جواں سالہ بیٹی(ک) اور گڑ ھ کے علاقہ453 گ۔ب کے رہائشی عالم شیر کی بیٹی(و) کو اوباش ملزم مظہر نے بے آبرو کردیا۔جھنگ بازار کے علاقہ شہباز ٹائون کے رہائشی عامر کی بیٹی( آ) کو نامعلوم ملزمان،رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کے بلال کی اہلیہ(س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم،منصور آباد کے علاقہ جت عمران کی اہلیہ(ن) کو ملزمان بلال وغیرہ،ساندل بار کے علاقہ نڑ والا بنگلہ کے اویس مسیح کی بھتیجی(م) کو ملزمان رخسار وغیرہ،صدر کے علاقہ230ر۔ب کے عبدالستار کی بیٹی(ش) کو ملزمان شوکت وغیرہ،214ر۔ب ڈھڈی والا کے اشرف کی بیٹی( م) کو ملزمان انعام وغیرہ،لنڈیانوالہ کے علاقہ633گ۔ب کے رہائشی اللہ دتہ کی ہمشیرہ(ع) کو نامعلوم نے اغواء کرلیا جبکہ پریس مارکیٹ امین پور بازار میںکام کرنے والا نذر نماز پڑھنے گیا واپس نہ آیا،ملت ٹائون کے علاقہ102ر۔ب کے مبشر کا 17سالہ بیٹا عبدالحسیب،ڈرائی پورٹ کے رضوان کا بھائی اور چک جھمرہ کے علاقہ162ر۔ب کی نسیم بی بی کا خاوند طارق گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا،پولیس مصروف تفتیش ہے،جبکہ سول ہسپتال کے باہر عاطف سے 50ہزار،کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب طارق منیر سے3لاکھ،کنگ ہوٹل لاری اڈا کے قریب کتاب گل سے5لاکھ چھین لیے،ہجویری ٹائون چباں روڈ پر محمد انیس کے گھر سے لاکھوں کا مال چور لے اڑے۔کچہری روڈ پر رفیق سے52ہزار،انارکلی بازار کے قریب خالد عزیز سے50ہزار،زاہد ٹائون کے اقبال کے گھر سے لاکھوں کے زیورات و نقدی،بوہڑ چوک میں آصف رضا کی دکان لوٹ لی،علی ہائوسنگ کالونی کے بابر سے جھپٹا مار کر فون،220ر۔ب کے رمضان سے85ہزار اور سامان لوٹ لیا،رشید آباد کے وسیم عباس کی دکان سے ایل سی ڈی،جی سی یونیورسٹی کے قریب جواد سے چار ہزار و فون،سبزی منڈ غلام محمد آباد کے ابوبکر کے30ہزار، سعید آباد کے نعیم کے گھر سے سامان چویر، پیراں والا چوک کے افتخار حسین کی دکان سے70ہزار کا سامان،ڈائیوو روڈ پر کامران کی دکان کا صفایا کردیا گیا،ثنا ء پارک کے قریب حسنین سے نقدی و فون،فیصل ہسپتال کے قیرب عادل سے نقدی و فون،ڈی گرائونڈ کے قریب طلحہ سے3ہزار و فون،اسٹیشن چوک کے قریب عبداللہ سے جھپٹا مار کر فون،چن ون روڈ پر اشفاق سے فون،گٹ والا روڈ پر اسامہ علی سے نقدی و فون،کینال روڈ پر ثاقب سے پرس،گٹ والا پل کے قریب اسلام خان سے پرس،جھمرہ روڈ پر انس سے نقدی و فون،3ج۔ب کے شاہد علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا،کھجور والا باغ کے قریب حیاء سے جھپٹا مار کر فون،یوسف ٹائون کے آصف سے موٹرسائیکل ایڈن آرچرڈ کے قریب آصف سے موٹرسائیکل،195ر۔ب کے علی حمزہ سے 12ہزار،بھوآنہ بازار کے جاوید سے20ہزار و فون، پل کاہنہ کے قریب اشفاق سے36ہزار، سٹی ولاز کے خرم سے 48ہزار، خیابان گرین کے قریب سجاد کے زیرتعمیر گھر سے سیمنٹ کی بوریاں چوری’ کہکشاں کالونی کے امجد علی سے 15ہزار،بھٹو کالونی کے مدثر سے30ہزار و فون،سمندری روڈ بجلی گھر کے قریب ولید سے 5ہزار و فون،بلال نگر کے رضوان سے14ہزار و فون،بلال ٹائون کے عارف کی دکان لوٹ لی گئی،242ر۔ب کے رضوان سے30ہزار و فون چھین لیا گیا۔241 رب کے سجاد کے گھر سے بکرے’ 79 گ ب کے عارف کے ڈیرہ سے مویشی’ 237 گ ب کے شعیب سے 30ہزار’ 73 گ ب کے جماعت علی کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین’ 121 گ ب کے نوازش علی سے 35ہزار’ 39گ ب میں اقبال کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 91 گ ب کے رزاق سے 65ہزار’ 432 گ ب کے مبشر سے موٹرسائیکل’ 435 گ ب کی رمضانہ بی بی کی حویلی سے بکرے’ 28 گ ب کے جمیل کی دکان سے چینی کی بوریاں چوری’ 105 رب کے یٰسین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 109 رب کے قمر علی سے 35ہزار روپے’ 229 رب کے شان مسیح سے موٹرسائیکل’ 205 رب کے احسن سے 25ہزار’ 229 رب کے عمیر سے 15ہزار روپے’ 60رب کے نعمان سے نقدی’ فون’ 60 رب کی روبینہ بی بی سے پرس’ 542 گ ب کے مدثر کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری’ 467 گ ب کے اعجاز سے 72سو روپے’ فون’ 445 گ ب کے افضل سے 22ہزار روپے’ فون’ 441 گ ب کے منیب سے 3لاکھ’ 447 گ ب کے علی رضا سے 1لاکھ روپے’ فون’ 465 گ ب کے میاں مجاہد کے ڈیرہ سے پیٹرانجن’ 212 گ ب کے عبدالرحمن کی حویلی سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے تنویر احمد’ سیشن کورٹ سے رفیق’ امین پور بازار سے خرم اعجاز’ ریگل روڈ سے اصغر علی’ ریگل چوک سے عرفان’ کوتوالی روڈ سے محمد خلیل’ ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس سے سلطان’ پریس مارکیٹ سے مبشر احمد’ 219 رب کے لیاقت علی’ چن ون روڈ سے کاشف’ عبداﷲ پور کے عابد حسین’ ڈی گرائونڈ سے غلام مصطفی’ النجف کالونی کے کاشف’ الفتح پلازہ سے عثمان’ چباں روڈ پر عثمان’ ہجویری ٹائون سے ابوبکر’ منصورآباد کے زاہد’ 100 ج ب کے وقار’ ناظم آباد کے مدثر’ لائلپور گارڈن سے ضیاء اﷲ’ روشن والا کے قریب اشرف’ 257 رب کے غلام فرید’ 215 رب کے مراتب علی’ قادریہ چوک سے ذیشان حیدر’ انیس پارک سے عظیم عباس’ 67 ج ب کے اکرم’ 79 ج ب کے ابرار’ حیات ہسپتال سے غلام مصطفی’ شیرازی پارک کے ناصر’ 266 رب کے سکندر’ 266 رب کے عمیر’ 61 رب کے غلام محی الدین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے بھائی والا پھاٹک کے قریب مزاحمت پر گولیاں مار کر نوجوان کو لہولہان کر دیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اتھرے ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ بتایا جاتا ہے کہ 202 رب گٹی کا رہائشی خادم حسین ولد برکت علی کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ جب وہ بھائی والا پھاٹک کے قریب پہنچا تو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے روک کر گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل چھین لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ بعدازاں مضروب کو طبی امداد کی غرض سے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں