ڈاکو بے لگام،وارداتوں کی سنچری ،شہری خوفزدہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید 103وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے چھ خواتین سمیت 9افراد کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی کے علاقہ ریلوے کالونی کے ایاز کی بیٹی (ع) کو نیاز وغیرہ’ صدر کے علاقہ ہمایوں نگر کے ظہیر عباس کی اہلیہ (س) بازار گئی واپس نہ آئی’ صدر کے علاقہ عوامی ٹائون کے محسن علی کا کہنا ہے کہ اسکے بیٹے عرفان کو اسکی خالہ نے اغواء کیا’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 216 رب کے سلیمان کی اہلیہ (ش) کو شعیب وغیرہ’ ماموں کانجن کے علاقہ 500 گ ب کی شاہین بی بی کی بیٹی (آ) کو صدام وغیرہ’ سمندری کے علاقہ 177 گ ب کے شبیر کی بیٹی (ن) کو عمر وغیرہ’ مریدوالہ کے علاقہ 195 گ ب کے محمود علی کی بھانجی (ز) کو نامعلوم ملزمان لے اُڑے’ پیپلزکالونی کے رہائشی شہریار کا والد شاہ نواز گھر سے ریلوے اسٹیشن آیا واپس نہ گیا’ صدر کے علاقہ گرین ویلی کے رہائشی عبداﷲ کا بھائی افضل دکان پر گیا تھا اور جڑانوالہ کے علاقہ عمران نے بتایا کہ اس کا بھائی عثمان الیکٹرانکس شاپ پر گیا واپس نہ پہنچا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ میں مریض کی عیادت کیلئے آنیوالے عمران سے 4لاکھ 70ہزار روپے’ الائیڈ ہسپتال میں فیصل سے 27ہزار’ لاری اڈا کے قریب شکور سے 90ہزار’ ریلوے اسٹیشن چوک کے قریب شاہد سے 36ہزار روپے’ اقبال سٹیڈیم کے قریب فیاض الحق سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان لوٹ لیا’ چناب چوک میں جھپٹا مار کر عتیق الرحمن سے فون چھین لیا’ بسم اﷲ کالونی میں علی رضا کی دکان کے تالے توڑ کر 13لاکھ کا سامان چوری’ فاروق ٹائون کے محمد احمد سے 30ہزار’ فون’ مدینہ آباد کے گلزار سے نقدی’ فون’ نعمت آباد کے مدثر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ رضاآباد بازار نمبر3 کے قریب اشرف سے جھپٹا مار کر فون’ 7 ج ب کے یوسف سے 70ہزار’ بلال ٹائون کرن بلاک کے سید اسد سے دو لاکھ’ ڈرائی پورٹ کے قریب نعمان سے نقدی’ فون’ باگیوال روڈ پر سلمان سے نقدی’ فون’ گٹ والا انڈر پاس کے قریب عمر فاروق سے نقدی’ فون’ نشاط آباد روڈ پر غلام مصطفی سے نقدی’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ 188 رب کے محمد اکرم کی دکان سے 4لاکھ کا سامان چوری’ 116 ج ب کے عبدالغفار سے 3لاکھ لوٹ لیے’ 140 رب کے اختر علی کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے چوری’ نشاط آباد پل کے قریب علی رضا سے جھپٹا مار کر پرس’ قائداعظم پارک کے الیاس سے 35ہزار روپے’ فون’ کلاسک ایمپکس فیکٹری کے قریب طاہر سے 30ہزار روپے’ بھٹہ سٹاپ کے قریب فیصل سے فون’ آئیڈیل بیکری منصورآباد کے قریب ارشد سے 12سو روپے’ فون’ 80مربعہ کے قریب علی سے 13ہزار روپے’ پل نشاط آباد پر اسد سے 22ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ ڈگری کالج عبداﷲ پور کے قریب عابد نذیر سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ چالیس کوٹھیاں کے قریب یاسر سے نقدی’ فون’ میڈیا کام پلازہ کے قریب عبداﷲ سے 40ہزار روپے’ فون’ انڈرپاس گٹ والا کے قریب عتیق سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ سعودی ریال لوٹ لیے’ گٹ والا پارک کے باہر سہیل سے 38ہزار روپے’ فون’ کینال روڈ پر ندیم سے 24ہزار روپے’ فون’ کالج روڈ پر علی عون سے نقدی’ فون’ ربانی کالونی کے قریب ابرار سے لیپ ٹاپ’ شادی پورہ کے علی افضل سے 15ہزار روپے’ فون’ 263 رب کے کاشف سے 20ہزار’ لیپ ٹاپ’ 267 رب میں رفیق شاہ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ رچنا ہسپتال کے قریب اسد کی والدہ سے پرس چھین لیا’ چوہلہ پل کے قریب شہزاد مقبول سے رکشہ چھین لیا’ 237 رب کے تصور حسین سے سوا لاکھ روپے’ فون’ 228 رب کی عذراں پروین سے پرس’ 228 رب کے اﷲ دتہ کے ڈیرہ سے لاکھوں کے 6بکرے’ 209 رب کے کلیم حیدر سے ایک لاکھ 39ہزار کے پارسل چھین لیے’ محلہ عثمان غنی کے وقاص سے 30ہزار روپے’ فون’ 233 رب کے علی رضا سے موٹرسائیکل’ 81 گ ب کے ساجد سے موٹرسائیکل’ 66 رب کے عثمان سے 12ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 73 ج ب کے طاہر نوید کے ڈیرہ سے مویشی’ 70 ج ب کے ارشد کے گھر سے دو بکرے’ 275 ج ب کے عارف سے نقدی’ فون’ 245 رب کے عارف سے 20ہزار روپے’ فون’ 245 رب کے سلیمان ادریس سے موٹرسائیکل’ 29موڑ کے اسلم سے 10ہزار روپے’ دمڑ فلور مل کے قریب احسن علی سے موٹرسائیکل’ ننکانہ روڈ پر ذیشان سے نقدی’ فون’ 102 گ ب کے حفیظ سے ساڑھے چار لاکھ لوٹ لیے’ 432 گ ب کے قربان سے موٹرسائیکل’ 275 گ ب کے ولایت کے ڈیرہ سے مویشی’ 630 گ ب کے شفیع کے ڈیرہ سے مویشی’ 644 گ ب کے ادریس سے سوا دو لاکھ چھین لیے’ 229 رب کے افتخار سے جھپٹا مار کر فون’ مکوآنہ کے اﷲ دتہ سے 5ہزار روپے’ 200 رب کے غلام حسین سے 65ہزار روپے’ 414 گ ب کے عارف کی حویلی سے مویشی’ 102 گ ب کے اسحاق کے سکول سے پنکھے’ سامان چوری’ 425 گ ب کے اسماعیل سے 25ہزار روپے’ 546 گ ب کے عبدالغفور کی حویلی سے دو لاکھ کے بکرے’ 443 گ ب کے راشد سے 20ہزار روپے’ لیپ ٹاپ’ 444 گ ب کے اجمل کی دکان سے بیٹریاں اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے حمزہ’ سیشن کورٹ سے خالد پرویز’ ضلع کچہری سے تقی حسین’ باغ جناح سے ریحان’ جھنگ بازار سے عمر نذیر’ چنیوٹ بازار سے بوٹا’ گرونانک پورہ کے ولید’ جواد کلب چوک سے عثمان’ جھال چوک سے فاروق’ ڈوگر بستی کے ارشد’ ستیانہ روڈ سے شیرون شہباز’ نعمت کالونی نمبر2 سے افضال’ کینال روڈ پر منیر احمد’ پہاڑی گرائونڈ سے احتشام’ ناظم آباد کے ارشد’ احمد نگر کے جعفر’ بانساں والی گلی کے عمران علی’ نڑوالا بنگلہ کے محبوب’ چٹھہ ہسپتال سے خرم’ عیدگاہ جڑانوالہ سے فقیر حسین’ مکوآنہ کے ندیم’ 194 رب کے شکیل’ قصبہ تاندلیانوالہ کے عثمان’ 473 گ ب کے نصیر’ حماد جاوید’ 465 گ ب کے اکرم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں