ڈاکو تاجر سے ساڑھے14لاکھ چھین کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ گٹ والا انڈر پاس کے قریب مسلح ڈاکو کار سوار تاجر سے ساڑھے چودہ لاکھ کی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق مقامی تاجر کاشف جاوید نے بتایا کہ وہ اپنی کار پر فیصل آباد کی طرف آ رہا تھا کہ فون آنے پر کار کو گٹ والا انڈر پاس کے قریب ایک سائیڈ پر کھڑی کر کے فون سننے لگا تو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ساڑھے چودہ لاکھ کی رقم چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ڈاکوئوں کے گروہ کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں