ڈاکو حسینہ خاتون سمیت 5رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی ناصر یعقوب بٹ نے ڈکیتی راہزنی کے 19مقدمات میں مطلوب و ملوث ڈاکو حسینہ خاتون سمیت 5رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے دوران تفتیش نشاندہی پر لوٹا و چھیننا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ نقدی موبائل فونز و اسلحہ برآمد کر لیا،سی پی او فیصل آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایس ایچ او تھانہ سٹی ناصر یعقوب بٹ نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی راہزنی کے 19مقدمات میں مطلوب و ملوث 5رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ شہزاد عرف شہزادو ساکن 126گ ب شہروانہ اور اسکے ساتھیوں رمیز،سہیل،بابر حسین اور خاتون ڈاکو حسینہ سعدیہ بی بی ساکن 632گ ب کو حراست میں لیکر دوران تفتیش نشاندہی پر شہریوں سے لوٹا و چھیننا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ جن میں 14عدد موبائل فونز، 15عدد موٹر سائیکلز 1عدد لوڑڈر رکشہ نقدی اور 4عدد 30بور پسٹل برآمد کر لئے ہیں۔ ایس ایچ او ناصر یعقوب بٹ کا کہنا ہے کہ پکڑا جانیوالا 5رکنی شہزادو ڈکیت گینگ تھانہ سٹی میں ڈکیتی راہزنی کے 19مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا جن میں سے 17مقدمات ٹریس ہو چکے ہیں پکڑا جانیوالا ڈکیت گینگ تھانہ سٹی کی حدود میں مختلف شاہراہوں پر وارداتوں کے دوران شہریوں سے مال و زر لوٹ لیتا تھا اور پولیس کو عرصہ دراز سے مطلوب تھا ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے علاقہ میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او ناصر یعقوب بٹ اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں