ڈاکو راج برقرار،آج پھر62وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا’ آج پھر مزید62وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر 2لڑکیوں اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق منصور آباد کے علاقہ شوگر موڑ کے احمد رضا کی ہمشیرہ الف کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ کے شوکت علی کا بیٹا اورنگزیب، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ نیامت ٹائون کے ارشادکی اہلیہ (ن) کو ملزم فہیم وغیرہ، روڈالہ روڈ کے علاقہ 249گ ب کے تنویر کی اہلیہ (س) کو ملزمان ولید وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ محلہ حسین آباد کے عارف کی ہمشیرہ (الف) کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اسلام نگر کے نجیب اللہ کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کے زیورات، نقدی سامان، منروا کلب کے قریب فہد سے 5ہزار و فون، بابا نور شاہ ولی دربار کے قریب رضوان سے37ہزار چھین لئے، انار کلی بازار کے قریب نصیر سے جھپٹا مار کر فون، سنت پورہ کے طارق جمیل سے 65ہزار ، ،لیپ ٹاپ، افغان آباد کے حسنین حیدر کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، سنت پورہ کے فیصل سے نقدی و فون، جناح بی سی ٹاور کے قریب شوکت علی سے76ہزار و فون، کبوتراں والا چوک کے شاہد سے75ہزار و فون ، زبیر کالونی کے قریب صغیر علی سے نقدی و فون چھین لیا’ تیزاب مل چوک کے قریب حسن رضا سے نقدی وفون، مدینہ ٹائون کے اختر سے60ہزار وفون، سیم نہر کے قریب اسلام سے نقدی و فون، 202ر۔ب بھائی والا کے اسامہ سعید کے گھر سے سامان چوری، عمر ٹائون کے عباس سے نقدی و فون، گھونہ روڈ پر شہزاد خالد سے نقدی ،طلائی انگوٹھی، 188ر۔ب نلے والا کے ناصر سے دو لاکھ 70ہزار وفون، 164ر۔ب کے اختر کی حویلی سے مویشی چوری، 129ر۔ب کے ظہیر کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، عبداللہ کالونی کے رانا غضنفرکی دکان سے سامان چوری، بٹالہ کالونی کے جاوید اقبال سے20ہزار و فون، محلہ فیروز شاہ کی ثمینہ سے لیپ ٹاپ،محمدی چوک کے اسد اللہ سے نقدی وفون، 243ر۔ ب کے عرفان سے70ہزار و فون، 241ر۔ب کے وارث کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 64ج ب کے بلال سے نقدی و فون، 60ج ب کے محمد بلال سے نقدی و فون، 58ج ب کے مصطفی کے گھر کا صفایا کر دیا۔ 62ج ب کے اویس سے5ہزار و فون، کرمانوالہ چوک کے قریب بلال سے 70ہزار و فون، 124گ ب کے عبدالقدوس سے نقدی و فون،98گ ب کے یونس سے موٹرسائیکل و نقدی، 99گ ب کے کاشف سے نقدی و فون، 658گ ب کے حسنین عباس سے نقدی و فون، 377گ ب کے شاہد سے15ہزار و فون، 74گ ب کے عمران سے موٹر سائیکل نقدی و فون،216ر۔ب کے شرجیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی، سامان چوری، 72ر۔ب کے نواز کی شاپ سے بیٹریاں چوری،قصبہ تاندلیانوالہ کے عبدالجبار کے ڈیرہ سے مویشی،604گ ب کے رستم علی سے نقدی وفون، 595گ ب کے طارق علی کی حویلی سے مویشی، گلستان کالونی کے وقار عظیم سے4لاکھ کا سامان، کینال روڈ پر سجاد سے4لاکھ، کمال پور انٹر چینج کے قریب سلمان سے نقدی و فون، ملاں پور کے اسلم سے نقدی وفون، 52ج ب کے کامران سے نقدی و فون، 201ر۔ب کے عرفان سے نقدی وفون چھین لیا۔ علاوہ ازیں جلوی مارکیٹ سے کاشف علی، عبداللہ کالونی کے سلیمان، ستیانہ روڈ پر مزمل، محلہ فتح آباد کے عدیل، لال مل چوک میں منیر اکرم،65ج ب کے بلال ، جڑانوالہ کے رستم علی، سیم نہر جڑانوالہ کے ذیشان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصرکا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں