4

ڈاکو راج برقرار،آج پھر81مقامات پر شہری لٹ گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آگیا آج پھر مزید81ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروںکے گروہ لاکھوںکے زیورات’نقدی’قیمتی سامان’موبائل فونزچھین کر لے گئے’متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا’اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو اغواء کرلیا’پولیس نے کارروائی میں عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی’تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ237رب میں نواز کی بیٹی (ع) کو اوباش ملزم شہزاد اور ملت ٹائون کے علاقہ202ر ب کی لبنیٰ کی بیٹی(و) کوبازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا،جبکہ منصور آبادکے عثمان سے موٹرسائیکل چھین لی ،بٹالہ کالونی کے علاقہ میں شمیم کی دکان لوٹ لی،وارث پورہ گول چوک کے قریب مراد علی سے موٹرسائیکل،نقدی و فون،ستیانہ روڈ پرعادل سے65ہزار و فون،275ج ب کے منان کی حویلی سے لاکھوں کے5بکرے چوری،سدھار بائی پاس کے قریب عامر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوںکے زیورات ،نقدی چور لے گئے،رشید آباد میں اعظم حسین کے گھر کا صفایا کردیا گیا،جج والا کے قریب رحیم ٹائون کے کاشف کی فیکٹری سے بھاری مالیت کا سامان چوری،نیو انارکلی کے قریب افتخار سے جھپٹا مارکر فون،224ر ب کے اکبر علی سے موٹرسائیکل ،نقدی چھین لی،چھوٹی اناسی روڈ پر عارف کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے گئے’219ر ۔ب رانا ٹائون کے محمد عابد رضا کا گھر لوٹ لیا۔جمیل پارک گلی نمبر1کے بلال سے نقدی و فون،رضا آباد کے محمد علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا۔گلزار کالونی کے ریحان سے5ہزار روپے و فون،277گ ب کے حنیف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’نقدی ‘قیمتی سامان لوٹ لیا،246ر ب کے ظفر اللہ سے50ہزار روپے و فون،کارخانہ بازار سے تاجر حبیب کی دکان کے باہرسے چوری5بنڈل کپڑوں کے لے اڑے’30ج ۔ ب کے غلام مصطفی سے15ہزار و فون،60ج ب شہباز پور کے سلیم سے7ہزار و فون،126ر ب کے محمود سے نقدی و فون،31ج ب کے جمشید کا گھر لوٹ لیا،اقبال کالونی تاندلیانوالہ کے عامر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،جڑانوالہ روڈ کے قریب غلام مرتضیٰ سے10بوریاںمکئی چھین لی،جڑانوالہ کے محمد رمضان سے نقدی و فون،گلستان کالونی کے کاشف سے نقدی و فون،کالج روڈ سمن آباد کے قریب عقیل کی دکان لوٹ لی۔جڑانوالہ روڈ پر رحمان سے15ہزار و فون،علی ٹائون کے منصور سے نقدی و فون،جڑانوالہ روڈ پر فرخ عمر سے 5ہزار،گلشن کالونی کے حمزہ سے 10ہزار،رچنا ٹائون کے عبدالغفار سے نقدی و فون،ستیانہ روڈ پر فرمان علی سے موٹرسائیکل،محمد آباد کے نادر حسین کی دکان کے تالے توڑ کر چور بھاری مالیت کا سامان لے گئے۔غلام محمد آباد کے حیدر علی سے نقدی و فون،فیکٹری ایریا کے فلک شیر سے نقدی و فون،کھرڑیانوالہ کے اکبر علی سے پرس،محمد پورہ گلی نمبر6کے ریحان کی اہلیہ سے نقدی ،طلائی انگوٹھی چھین لی،37گ ب کے جنید سے فون،بچیکی روڈ پر نبیل احمد سے 21ہزار،ستیانہ روڈ کے خالد سے5ہزار،508گ ب میںاسلم کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات و نقدی،509گ ب کے شان کے گھر سے دو بکرے،205گ ب کے اسماعیل کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،لاثانی پلی کے قریب زاہد سے نقدی،جمیل آباد کے تنویر احمد سے12برآمد و فون، 7ج ب کے فدا حسین سے نقدی،اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے۔علاوہ ازیں وارث پور ہ کے عبدالقدیر، جیل روڈ قبرستان کے قریب ارشد علی،57ر ب کے محمد علی،سدھار کے قریب رمضان ،103ج ب کے ذوالفقار علی،سہیل آباد حماد شادی ہال سے عمیر خان،رضا آباد کے شاکر ریاض،تحصیل کچہری سمندری سے رضا حسین،شیخوپورہ روڈ پر رشید،ہجویری ٹائون کے فیصل،شبیر آباد کے مبشر،چباں روڈ پر عثمان،سول ہسپتال سے ثاقب،طارق آباد کے اویس،سول لائن کے قریب وقار،شعیب بلال مارکیٹ سے شفیق،باغ جناح کے عمران’علی رضا،جلوی مارکیٹ کے علی،228ر ب کے نور احمد،رفا یونیورسٹی سے امتیاز احمد،سرسید ٹائون کے الماس،کوہ نور ٹائون کے خیام،مدینہ ٹائون کے عدنان،منصور آباد کے اعجاز اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں