فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 87وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ علاوہ ازیں اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین کو اغواء اور تین کو بے آبرو کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب کے رمضان کی بیٹی (م)’ سرسید ٹائون کے علاقہ حسن پورہ کے رہائشی فیاض کی اہلیہ (ش)’ تھانہ صدر کے علاقہ 240 رب کے رہائشی خالد حسین کی ہمشیرہ (ن)’ 228 رب کے رضا اﷲ کی بیٹی (ن)’ آفیسر کالونی کے قمر دین کی بیٹی (م) اور تھانہ باہلک کے علاقہ 602 گ ب کی مومن بی بی کی 11سالہ بیٹی (ع) کو ملزمان نے اغواء کر کے فرار ہو گئے۔ سرگودھا روڈ کی رہائشی فاطمہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم اقبال نے اسکی جواں سالہ بیٹی (الف)’ نشاط آباد کے رہائشی علی حیدر نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ (ک) اور لنڈیانوالہ کے علاقہ 567 گ ب کی نصرت بی بی کو اوباش ملزم محمد علی نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ہلال روڈ پر عمر حیات سے 70ہزار روپے’ فون’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں حامد علی سے ساڑھے تین لاکھ روپے’ فون’ کوتوالی روڈ پر محمد عمر سے 26ہزار روپے’ فون’ چنیوٹ بازار کے باہر محمد علی رضا سے 57ہزار روپے’ فون’ امین پور بازار میں مقبول سے 25ہزار روپے’ فون’ جھنگ روڈ پر احمد سعید سے 6لاکھ روپے’ فون’ محمد عبداﷲ سے فون’ نعمت آباد کے ندیم سہیل سے 36ہزار روپے’ فون’ سلطانی چوک کے عمیر غفور سے 70ہزار روپے’ فون’ رمضان آباد کے عزیز ابراہیم سے نقدی’ فون چھین لیا
