24

ڈاکو راج نے پٹرول282پر پہنچا دیا’میاں فرح حبیب

لاہور(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں پٹرول150روپے لیٹر تھا، ڈاکو راج نے282تک پہنچا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم تھا تو پٹرول کی عالمی منڈی میں زیادہ قیمت کے باوجود پاکستان میں150 روپے لیٹر تھا۔انہوں نے کہاکہ ساری پی ڈی ایم جھوٹ بولتی تھی عمران خان کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹا رہے ہیں لیکن رجیم چینج سازش کے بعد ڈاکو راج نے پٹرول مہنگا کر کے 282 روپے لیٹر کر دیا یعنی اشیائے ضروریہ ہو شربا مہنگی ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں