ڈاکو سبزی فروش ،سرکاری ملازم اور زمینداروں سے نقدی اور موبائل لے اڑے

ساہیوال(بیوروچیف)ڈاکو سبزی فروش، سرکاری ملازم، طالب علم اور زمینداروں سے دو لاکھ 29ہزار 500روپے نقدی، لائسنسی پسٹل، 5موبائل لوٹ کر لے گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر فتح شیر کالونی میں سبزی فروش قمر عباس سے بارہ ہزار روپے نقدی، فتح شیر روڈ پر سلیمان بیوپاری سے موبائل مالیت 30ہزار روپے، برکت ٹائون میں فخر زمان ملازم ٹیچنگ ہسپتال سے موبائل، 40 ہزارروپے، چک 101نو ایل کے قریب سانول شہزاد طالب علم سے موبائل 50 ہزار روپے نقدی، چک 111نو ایل کے قریب سیکورٹی آفیسر سرفراز نواز سے موبائل، نقدی پسٹل لائسنسی 82ہزار 500روپے، چک 116 سات سی آر کے قریب احسن علی زمیندار سے ساڑھے چھ ہزار روپے نقدی اور چک 116بارہ ایل میں شفیق زمیندار سے ساڑھے 8ہزار روپے نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس فتح شیر، فرید ٹائون، ڈیرہ رحیم، یوسف والا، کسووال نے قمر عباس، سلیمان، فخر زمان، سانول شہزاد، سرفراز نواز، احسن علی اور شفیق کی مدعیت میں سات مقدمات 382اور 392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیںہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں