ڈاکو چھا گئے،وارداتوں کی سنچری،لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے’گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید101وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے’درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔موٹرسائیکل چور درجنوں شہریوں کوپیدل کرگئے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور2نوجوانوں کو اغواء کرلیا پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ جٹاں والا چوک کے رہائشی محمود نے بتایا کہ اُسکی بیٹی(ع) گھر سے سہیلی کو ملنے گئی ،رضا آباد کے علاقہ کھوکھر ٹائون کی رہائشی شمع بی بی نے بتایا کہ اسکی بیٹی(س) گھر سے دوا لینے گئی،رضا آباد کے رہائشی انس کی اہلیہ(ث) گھر سے خریدار ی کیلئے بازار گئی واپس نہ آئی،بلوچنی کے علاقہ61ر۔ب کے رہائشی اصغر علی کی بیٹی( م) کو بازار جاتے ہوئے ملزمان سفیان وغیرہ نے اغواء کرلیا۔منصور آبادکے رہائشی محمد سعید نے بتایا کہ اسکا بیٹا زین علی ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا جبکہ 612گ۔ب کے رہائشی توقیر کا بھائی جاوید اقبال کام کاج کے سلسلہ میں سٹیٹ بینک کے سامنے ہزارہ ہوٹل پر گیا جہاں نامعلوم نے اغواء کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ لاری اڈا کے قریب غازی منور سے جھپٹا مار کر فون،جھنگ بازار کے قریب عاصم سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا۔بائو والا کے افضال احمد کے گھر سے لاکھوں کی زیورات ‘نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا،حبیب ٹائون کے قریب حسنین سے50ہزار ،طلائی انگوٹھی’بکر منڈی روڈ پر شبیر احمد سے نقدی و فون،سیم پل ڈائیو و روڈ پر رشید سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لی،رنگیلا چوک غلام آباد کے عمیر محمود الحسن سے15ہزار وفون،ملوٹیانوالہ کے قریب محمد تاج سے13ہزار و فون چھین لیا۔تلیانوالہ پر ابوبکر کے گھر کے تالے توڑ کر8لاکھ کے زیورات’نقدی ،قیمتی سامان چور لے اُڑے،پیپلز کالونی ٹوٹل پٹرول پمپ کے قریب عدنان سے1لاکھ،ریلوے روڈ پر جعفر علی سے56ہزار و فون،فتح آباد کے عدیل عثمان کے گھر سے لاکھوں لوٹ لیے،گٹ والا انڈر پاس کے قریب عبید اللہ سے18ہزار و فون،ایڈن گارڈن میں کاشف حمید کے گھر کا صفایا کردیا گیا۔مدینہ ٹائون ایکس بلاک کے یحییٰ سے27ہزار و فون،چباں روڈ پر احمد اکبر سے جھپٹا مار کر اڑھائی لاکھ کا آئی فون،جامعہ چشتیہ چوک کے قریب محمد عمر سے5ہزار وفون،الہلال اڈا پر تجمل حسین کی دکان کا صفایا کردیا گیا۔فاروق آباد کے محمد احمد سے نقدی و فون،مانانوالہ روڈ پر اسرار حسین سے موٹرسائیکل،ریاض الجنہ کے قریب عدیل یوسف کے گھر کے تالے توڑ کر 36لاکھ کے زیورات ،نقدی و قیمتی سامان چوری’52ج۔ب کے سمیع اللہ سے نقدی و فون،7ج۔ب میں سرفراز کا گھر لوٹ لیا،سمال اسٹیٹ کے قریب ندیم سے نقدی و فون،پیرا ڈائیز ویلی کے قریب ایاز احمد سے موٹرسائیکل،ایڈ ن آرچرڈ کے قریب راشد علی سے نقدی و فون،کریسنٹ ٹائون کے فیصل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات،نقدی لوٹ لی گئی۔ساندل کالج کے قریب عمران سے13ہزار وفون،شاہین چوک کے عدیل سے5ہزار و فون،سلطان نگر کے رمضان سے12ہزار و فون،129ر۔ب کے طاہر عباس بیوپاری سے5لاکھ چھین لیے،اوڈین سٹریٹ کے قریب یاسر سے موٹرسائیکل ،نقدی وفون،ٹاٹا بازار کے عدیل سے جھپٹا مار کر فون،سمن آباد بلاک نمبر31کے ارشد الحسن کے گودام سے بھاری مالیت کے مصالحہ جات چوری ہوگئے۔263ر۔ب کے اختر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات و نقدی سامان چوری،289ر۔ب کے نصیر عباس سے 9ہزار و فون،مچھلی فارم کے قریب اکرم سے50ہزار و فون،فاروق آباد کے خالد سے نقدی و فون،209ر۔ب کے حماد سے مسلح ڈاکو برٹش پاسپورٹ’نقدی و فون چھین کرلے گئے،79گ۔ب کے فرحان علی سے10ہزار و فون،رچنا ٹائون کے عادل سے18ہزار و فون،بھٹوکالونی میں کوثر خان کے گھر کا صفایا کردیا گیا۔75ج۔ب میں ارسلان کے ڈیرہ سے مویشی’66ج۔ب کے ضیاء الحسن سے موٹرسائیکل،282ج۔ب کے وقاص اکرم سے8ہزار و فون،61ج۔ب کے عرفان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے گئے۔غلہ منڈی جڑانوالہ کے بابر ضیغم سے نقدی و فون،ہائوسنگ کالونی جڑانوالہ کے قریب ایکسائز انسپکٹر ناظم خان،47ہزار و فون،ڈیفنس ویوو کالونی کے جہانزیب سے37ہزار و فون،240موڑ پر نسیم بی بی سے21ہزار و فون،رشید پارک کی سعدیہ مجید سے جھپٹا مار کر فون،109گ۔ب کے عاطف سے موٹرسائیکل63گ۔ب کے شہزاد سے10لاکھ و فون،21گ۔ب کے شہزاد سے25ہزار،266ر۔ب کے اللہ رکھا سے موٹرسائیکل ،نقدی و فون،109گ۔ب کے عبدالجبار سے20ہزار و فون،97گ۔ب کے ارشد کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کا سامان چوری،99ر۔ ب کے جہانگیر سے70ہزار و فون،69ر۔ب کے صائم سے نقدی و فون،396گ۔ب کے دلدار حسین سے موٹرسائیکل،403گ۔ب کے اقبال،398گ۔ب کے نواز کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی،595گ۔ب کے زاہد کے گھر سے بکرے،505گ۔ب کے صدی احمد سے ڈیڑھ لاکھ،514گ ۔ب کے آصف سے اڑھائی لاکھ،اوکاڑہ روڈ پر طارق سے ڈیڑھ لاکھ،منیانوالہ بنگلہ کے قریب ظہور احمد سے اڑھائی لاکھ،209گ۔ب کے الیاس کی حویلی سے مویشی،222گ۔ب کے سکندر سے دو لاکھ لوٹ لیے۔علا وہ ازیں سیشن کورٹ سے مرتضیٰ خان،سول ہسپتال سے شجاعت ،میاں ٹرسٹ ہسپتال سے شفیق ،اسٹیٹ بینک کے یاسر سے عبدالرحیم،ضلع کچہری سے ارشد ،بھوآنہ بازار سے آصف،دلدار چوک سے عدیل،ڈی گرائونڈ سے انوارالحق،گلستان کالونی کے صابرحسین،محمود آباد کے اعجاز منصور آباد کے عبدالواحد،نشاط آباد کے شہروز،بسم اللہ چوک سے علی حسن،233ر۔ب کے یاسین،215ر۔ب کے مزمل،72ج۔ب کے کاشف،تاج محل ہوٹل سے علی اصغر،جوڈیشل کمپلیکس جڑانوالہ سے عارف،علی ٹائون سے تجمل حسین ،رضا آباد کے احسن طارق،595گ۔ب کے غلام رسول ودیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے،بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں