فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کے گروہ نشاط آباد اور 204 چک روڈ پر دو ڈلیوری بوائز سے پیزے اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق ڈلیوری بوائے زین العابدین نے بتایا کہ وہ پیزے دینے نشاط آباد جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر 2عدد پیزے’ 22ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا’ اسطرح مدینہ ٹائون کے علاقہ 204 چک روڈ پر ڈلیوری بوائے ساجد علی پیزے دینے جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر پیزا اور 8ہزار روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے اطلاع ملنے پر ناکہ بندیاں کیں لیکن ڈاکوئوں کے گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
50